برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اسٹریٹس تیزی سے پھیلنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اسٹریٹس تیزی سے پھیلنے لگی۔ نئی اقسام کی علامت کووڈ کی علامات سے مماثلت رکھتی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یو کے ہیلتھ سروس ایجنسی نے بتایا کہ رواں سال اب تک کورونا انفیکشن کی بلند ترین شرح دیکھی جا رہی ہے، اگست سے متاثرین کی تعداد دگنا بڑھ گئی ہے۔ یہ نیا ویرینٹ دراصل اومیکرون کا سب ویرینٹ ہے۔ اسٹریٹس میں عام کورونا علامات جیسے بخار، کھانسی، گلے کی خراش اور ذائقے یا خوشبو میں تبدیلی شامل ہیں، تاہم مریضوں نے خاص طور پر ایک تیز بلیڈ جیسی گلے کی خراش کو نمایاں علامت قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اولاد کی کامیابی کا راز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر بچوں سے غیر معمولی کارکردگی کی امید ہے، تو ان کی زندگی کو ابتدا سے ہی مقصد، نظم اور چیلنجز سے بھرپور بنائیں۔اگر آپ نے خود مشکلات سے نکل کر کامیابی حاصل کی ہے، تو یہ نہ سوچیں کہ نرمی اور سہولت میں پلنے والے آپ کے بچے ویسی ہی بھوک اور لڑنے کا جذبہ لے کر آئیں گے۔یاد رکھیں سہولتیں اکثر قربانی، محنت اور صبر کی اصل تربیت کو دبا دیتی ہیں۔اولاد کی کامیابی چاہتے ہیں تو ان کی زندگی میں تھوڑی سی سختی، مقصد اور خود اعتمادی کا بیج ضرور بوئیں۔