لاہور، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کا دورہ، طالبات سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی خطاب کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، طالبات نے شہدا و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر اور طالبات پاک فوج
پڑھیں:
پروفیسر خواجہ فاروق احمد وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی حویلی تعینات
صدر آزاد جموں و کشمیر چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ حویلی کے دوران آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے ایکٹ کی سیکشن 44 کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے پہلے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو بطور وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ حویلی کے دوران آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا اعلان کیا تھا اب چونکہ یونیورسٹی آف حویلی کا باقاعدہ طور پر قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جو کہ حویلی کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے، جامعہ حویلی کو آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی دیگر جامعات کی رینکنگ میں لانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے اور اس سلسلے میں صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔