مونس علوی دوبارہ سی ای او KE مقرر، منظوری دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں کے الیکٹرک کے بورڈ آف گورنرز نے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ 7 جولائی کو ہونے والے بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مونس علوی کی بطور سی ای او نئی مدت کا آغاز 30 جولائی 2025 سے ہوگا۔ یاد رہے کہ مونس علوی 2018 میں پہلی بار چیف ایگزیکٹو کے منصب پر فائز ہوئے تھے، جبکہ انہوں نے 2008 میں کے الیکٹرک میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا آغاز کیا تھا۔
یہ تعیناتی نہ صرف مونس علوی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ادارے کے تسلسل اور پائیداری کی جانب بھی ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مونس علوی
پڑھیں:
اوپن کرنسی مارکیٹ میںمیںڈالر کی قدر میں تیزی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پیرکوانٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میںمیںڈالر کی قدر میں تیزی رہی ۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میںڈالر25پیسے بڑھ کر 284.45 روپے ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق منگل کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر24پیسے بڑھ کر ڈالر 286.64روپے ہو گیا۔ یورو کی قدر 56پیسے گھٹ کر337.64روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پائونڈ بھی1.62روپے کے خسارے سے390.77روپے پر فروخت ہوا۔