زرعی صارفین کیلئے آسان اقساط پیکج متعارف
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
سٹی 42 : میپکو نے زرعی صارفین کیلئے آسان اقساط پیکج متعارف کرا دیا ۔
چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی منظوری سے اقساطی نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت زرعی ٹیوب ویل صارفین 10 لاکھ تک کے واجبات 30 اقساط میں ادا کر سکیں گے۔ 10 سے 30 لاکھ روپے تک کے واجبات پر 40 ماہانہ اقساط کی سہولت دی گئی۔
چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصور احمد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 30 لاکھ سے زائد بقایاجات پر کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ 2015ء سے زیر التوا بقایاجات کی وصولی کیلئے سہولت متعارف کرائی گئی، منقطع کنکشن والے صارفین 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور آر سی او چارجز دے کر کنکشن بحال کرواسکیں گے۔ ہر قسط پر ماہانہ مارک اپ لاگو ہوگا، ادائیگی میں ناکامی پر اقساطی سہولت ختم کر دی جائے گی۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔
کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔
ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔
نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔
یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔