چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورپولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندےکے گھر چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
اے یس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپوکے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے، 2 ملزمان سکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔
’’بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے‘‘ وزیرداخلہ کا حوالہ ہنڈی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہوچکے اور باقی پیسوں کی برآمد گی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے گھر
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ڈاکو گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی عمران موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صبا سینما کے قریب ایک اور مقابلے کے دوران 19 سالہ مبینہ ڈاکو میر حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے پستول، موٹرسائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔