ٹوئٹر کے شریک بانی نے واٹس ایپ کے مقابلے پر نئی میسجنگ ایپ متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوئٹر کے شریک بانی اور موجودہ بلاک کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسی نے واٹس ایپ کا متبادل میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
یہ نیا پلیٹ فارم “بِٹ چیٹ” کہلاتا ہے اور یہ ایک ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ ہے جو بلوٹوتھ میش نیٹ ورک پر کام کرتی ہے، یعنی اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے نہ کوئی سرور درکار ہے اور نہ ہی فون نمبر یا ای میل سے سائن ان کرنے کی ضرورت ہے۔
جیک ڈورسی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ میں بتایا کہ اس ایپ کا بیٹا ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر دستیاب ہے، جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اسے بلوٹوتھ میش نیٹ ورک پر مبنی ایک “ذاتی میسجنگ تجربہ” قرار دیا ہے جس میں تمام پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موبائل فون کا استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا بڑا سبب قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)موبائل فون کے زیادہ استعمال کے باعث کم عمر بچے نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بچوں میں نظر کی کمزوری کی بیماری میں اضافے کا انکشاف ہواہے۔ ماہرین کے مطابق میوپیا میں آنکھ کی ساخت تبدیل ہو جاتی ہے، بچے موبائل فونزکی اسکرین مسلسل دیکھتے ہیں، پلک بھی نہیں جھپکتے اور آنکھیں ملتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ کم عمر بچے دور کی نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں، کئی بچوں کو منفی 7 سے 10 تک کی دور کی عینکیں لگ گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 10سال تک کی عمر کے 40فیصد بچے میوپیا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔