مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات پر اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی سے متعلق مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے متعلق قائم وفاقی وزراء پر مشتمل سیاسی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزارتِ منصوبہ بندی میں ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ، اور وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کی قیادت کریں گے، آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی سمیت مرکزی عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ن لیگ آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق ، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس اور بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت سینئر قیادت کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین رابطہ بورڈ سردار طارق بھی اجلاس میں شریک ہونگے، سیاسی رابطہ کمیٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ طے پانے والے اتحاد کے فارمولے پر اعتماد میں لے گی۔ مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، سیاسی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ممکنہ نئی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی جانب سے آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا جائے گا، سیاسی رابطہ کمیٹی آزاد کشمیر کی قیادت سے آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی کے حوالے سے تجاویز حاصل کرے گی۔ کمیٹی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وطن واپسی پر تفصیلی بریفنگ پیش کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔