واٹس ایپ نے مخصوص صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اے آئی سے چیٹ وال پیپر بنانے کا فیچر متعارف کرا دیا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق یہ فیچر پہلے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے واٹس ایپ بِیٹا ورژن پر دستیاب تھا۔ لیکن اب کمپنی کی جانب سے ایپ اسٹور کے ذریعے دیگر افراد کو بھی اس تک رسائی دی جارہی ہے۔ فیچر کا مقصد آئی او ایس صارفین کے ایپ کے تجربے کو اینڈرائیڈ کے برابر لانا ہے تاکہ دونوں پلیٹ فارمز پر یکساں کسٹمائزیشن کے آپشن سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے چیٹ وال پیپرز بنا سکیں گے۔ اس کے لیے ان کو کسی خاص صلاحیت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صارف کو مطلوبہ تصویر کے لیے ایک سادہ سی ہدایات تحریر کرنی ہوگی۔
اس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چیٹ کے اندر وال پیپر سیٹنگز کو کھولنا ہوگا، جس میں میٹا اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے وال پیپر بنانے کا ایک نیا آپشن موجود ہوگا۔
اس آپشن کو ٹیپ کرنے کے بعد ایک پرامپٹ بکس کھلے گا جہاں صارفین مرضی کی تصویر کے لیے تفصیل لکھ سکتے ہیں۔ جس کے بعد میٹا اے آئی صارف کے خیال کو تصویر میں بدل کر متعدد وال پیپرز پیش کر دے گا جن میں سے ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین اپنا چیٹ وال پیپر چن سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔