فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو ایک سندھی ڈرامے میں کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ سندھی فہد کی مادری زبان ہے اس لئے وہ با آسانی محض 7 سے 8 برس کی عمر میں سندھی زبان میں بنے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر فہد مصطفیٰ کی حالیہ رنگ و روپ کا موازنہ کر رہے ہیں کیونکہ بچپن کی اس ویڈیو میں فہد کا رنگت کافی گہری ہے جبکہ اب وہ بےحد گورے ہوچکے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے بےشمار بیوٹی ٹریٹمنٹس کروا رکھے ہیں تاہم فہد خود بھی براہ راست اپنے مشہور شو میں اس بات کا کئی مرتبہ اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی اسکرین لُک بہتر بنانے اور جلد کو گورا کرنے کیلئے کئی مرتبہ گلوٹاتھایون کے انجیکشن لگوائے ہیں۔
گلوٹاتھایون جلد کی رنگت کو نکھارنے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد کرتا ہے تاہم کئی لوگ اس انجیکشن کو لگوانا مضر صحت بھی سمجھتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا فہد مصطفی
پڑھیں:
’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
وائرل ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں ںے شاہ رخ خان سے پاکستان کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ میں 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ اور پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے کر جا سکوں گا۔
شاہ رخ پاکستان کے بارے میں اپنے مشاہدات کا ذکر کرتے ہوۓ۔ pic.twitter.com/mbYOdEU9hL
— چوہدری محبوب اوجلہ (@oldpakistani310) July 6, 2025
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ایک چیز جو پاکستان سے سیکھی وہ میں سب کو بتاتا ہوں کہ وہاں پر کسی کے گھر میں اور خاص طور پر پٹھانوں میں کسی چیز کی تعریف کر دو تو آپ کے گھر پہنچنے سے پہلے وہ آپ کے گھر میں بھیج دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہمان نوازی اور پیار میں نے پاکستان سے سیکھا ہے۔ یہ چیز میں اپنے بچوں کو بھی سکھاتا ہوں اور خود بھی اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ شاہ رخ خان شاہ رخ خان پاکستان