Daily Ausaf:
2025-07-08@20:07:27 GMT

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک) جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی ، جرمن قونصلیٹ نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

جرمن قونصل خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر 8 سے 11 جولائی تک بند ہے۔

قونصل خانے نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کی وصولی کی سہولت دستیاب رہے گی جبکہ ویزا اپائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

اس اچانک اعلان کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور سیاحوں سمیت متعدد پاکستانی شہری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں، جنہوں نے آئندہ دنوں میں جرمنی سفر کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس کی سہولت دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق، یہ سہولت فوری طور پر مؤثر ہو گئی ہے، جس سے یورپی ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کو بڑی سہولت حاصل ہو گی۔
200 مزیدپڑھیں:یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہی بل 15 ہزار کیوں؟ سوالات کھڑے ہوگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔
ترجمان کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک ہوم میں دوطرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) نے کی جبکہ سویڈن کی طرف سے سویڈش وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔

Post Views: 14

متعلقہ مضامین

  • جرمنی: وزیر دفاع نے ہنگامی دفاعی منصوبوں کا خاکہ پیش کیا
  • چین نے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کر دی
  • کراچی میں جرمن قونصلیٹ کیوں بند کیا گیا، کب تک بند رہے گا؟
  • سویڈن نے پاکستانیوں کیلیے ویزا سروس بحال کردی
  • یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • سویڈن جانے والوں کے لیے خوشخبری: پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ بحال
  • سویڈن کا پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا اعلان
  • سویڈن نے پاکستانیوں کے لیے دروازہ پھر کھول دیا
  • سویڈن کا پاکستانیوں کے لیے ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان