سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ بانی پی ٹی ائی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی آزادی اور رول آف لا کے لیے کھڑے ہوں، بانی نے کہا سب ظلم کے خلاف کھڑے ہوں، ہم بھی تحریک میں ساتھ نکلیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی کا کہنا تھا پاکستانی اپنی آزادی اور رول آف لا کے لیے کھڑے ہوں، بانی نے کہا سب ظلم کے خلاف کھڑے ہوں، ہم بھی تحریک میں ساتھ نکلیں گی۔ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ اپنے عہدوں سے ہٹ جائیں، بانی نے مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں کی، بانی کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق پلان بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کے بیٹے سلیمان اور قاسم امریکا میں پاکستان میں انسانی حقوق کا معاملہ بھی اٹھائیں گے، بانی نے تحریک چلانے کا کہہ دیا ہے، جب بھی تحریک شروع ہوتی ہے تو فضول باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا سارے دروازے بند ہوگئے، اب صرف تحریک راستہ ہے، تحریک کو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ لیڈ کرے گی، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ تحریک کی تاریخ دے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی نے کہا علیمہ خان کھڑے ہوں کہ بانی
پڑھیں:
بانی چیئرمین سے احتجاجی تحریک پر گفتگو ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے احتجاجی تحریک پر گفتگو ہوئی ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے اڈیالاجیل میں ایک ماہ کے بعد ملاقات ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا کہ 10محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی پی ٹی آئی نے پلان بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوران ملاقات بانی پی ٹی آئی سے بہت سارے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، جن میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے گفتگو بھی شامل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پارٹی امور اور قانونی معاملات پر بھی بانی سے بات چیت ہوئی، بانی چیئرمین کو جب تنہا کردیا جائے، اخبار نہ دیا جائے، ملاقات کی اجازت نہ دی جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔