سندھ حکومت نے پنشن نظام میں اصلاحات کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق اصلاحات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا۔
اجلاس میں لیبر ڈپارٹمنٹ کو کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، تاہم یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔
کابینہ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس سے متعلق نئے قواعد بھی منظور کیے ہیں جن کے تحت زمینداروں کو سندھ ریونیو بورڈ (SRB) کے ساتھ رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔
مزید یہ کہ اجلاس میں چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں وزیر قانون، وزیر ایکسائز اور انسانی حقوق کے معاونِ خصوصی شامل ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔