وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوٹی فکیشن کے مطابق پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پنشنرز پر ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز پر ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی ۔
اس کےعلاوہ رواں مالی سال ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی ۔
ملک بھر میں بارشوں سے 19 افراد جاں بحق، بڑے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔