پشاور، مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
پشاور کے علاقے کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔