گھریلو ناچاقی کے بعد 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی کہاں سے ملی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور:
گھر میں ناچاقی کی وجہ سے جانے والی 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی ڈولفن اسکواڈ کو مل گئی۔
پولیس کے مطابق پتوکی میں 5 دن سے گھر سے لاپتا جواں سالہ لڑکی مل گئی۔ ڈولفن ٹیم سبزہ زار کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ لیاقت چوک کے قریب ایک برقع پوش خاتوں کھڑی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر لڑکی نے زارو قطار رونا شروع کر دیا۔ 20 سالہ جویریہ 25 جون پتوکی سے گھریلو ناچاقی پر گھر سے نکلی تھی اور لاہور آپہنچی۔
بعد ازاں ڈولفن ٹیم نے جویریہ کے ورثا سے پتوکی میں رابطہ کیا، جہاں اس کے بھائی زوہیب سے رابطہ ہونے پر اہل خانہ کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ سبزہ زار کی حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔
ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بندکرنےکا فیصلہ کر لیا
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی خاتون کا شوہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزید :