کوئٹہ:

بلوچستان کی اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈرائیورز پر مقدمات درج ہونگے، بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں کرنے دی جائے گی، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی تیز کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔

صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور مفاد عامہ کے اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوگی

اپیکس کمیٹی نے طے کیا کہ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور ڈرائیورز پر ایف آئی آر درج ہوں گی۔ اپیکس کمیٹی نےانسداد دہشت گردی ایکٹ کے رولز  کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوگی، ریاست عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ریاست کے خلاف پروپیگنڈا: سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

اپیکس کمیٹی نےغیر قانونی ترسیلات زر میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کو موثر کارروائی کی ہدایت کی۔ ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بھتہ خوری کا تدارک کرکے کان مالکان کو سرمایہ کاری و کاروبار کا سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ 

اپیکس کمیٹی نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ  کیا دہشت گردوں کے خلاف ریسپانس میکنزم کو بہتر بنایا جائے گا۔  

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ فورتھ شیڈول کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا ہے،  بولان روٹ کی قومی شاہراہ کی توسیع اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس صوبائی حکومت تعمیر کرے گی۔

اپیکس کمیٹی نے این ایچ اے کو ہدایت دی کہ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ 25 دسمبر تک مکمل کیا جائے، اپیکس کمیٹی نے ایل ایچ ایس پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کی شہری آبادی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔  

اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پٹ فیڈر کینال منصوبے کے لیے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

اپیکس کمیٹی نے چمن ماسٹر پلان پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کو فعال کرنے اور بلوچستان میں 78 ویں یوم آزادی اور مارکہ حق کو جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اظہار خیال کیا کہ  اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، فیصلہ کرلیا بلوچستان میں کوئی سڑک احتجاج کے نام پر بند ہونے نہیں دیں گے، آئین اس بیمار کے ساتھ کھڑا ہے جو ایمبولینس میں زندگی کی سانسیں لے رہا ہے، ایف آئی اے ریاست کے خلاف سب ورژن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرے، کرپشن، غیر قانونی ترسیلات زر،  بھتہ خوری کو ہر صورت روکیں گے، نوجوانوں کو سب ورژن اور منشیات سے دور کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کے خلاف کام کرنے نہیں دیں گے، این ایچ اے شاہراہیں بنانے میں حیل و حجت یا تاخیر کرے گی تو ہم عوامی مفاد میں خود بنائیں گے، اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بناکر بلوچستان کو پائیدار ترقی اور امن کی راہ پر گامزن کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند میں ملوث عناصر کے خلاف کے خلاف کارروائی تیز کے خلاف سخت کارروائی اسمگلنگ میں ملوث ریاست کے خلاف فیصلہ کیا کا فیصلہ کیا گیا

پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل