کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔
نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوزکے مطابق  ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  حوالہ ہنڈی مافیا کےخلاف  مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی  سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔ ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے ۔
محسن نقوی نے کہا کہ  بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں۔  جعلی ادویات کے مکروہ دھندے ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔  جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے،
انہوں نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم  دیا اور ہدایت کی کہ 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن  لیا جائے۔ علاوہ ازیں ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی اور ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور ایشوز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر خان، ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ،  ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایف آئی اے ساوتھ کے حکام  اجلاس میں شریک تھے۔

بلدیاتی انتخابات کیس؛سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-11-15
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی قیادت میں تھانے کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پولیس نے ایک منشیات فروش اور ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار ملزم جہانزیب شیخ کے قبضے سے 1090 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ کی سربراہی میں دورانِ اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد سلیم گوپانگ کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
  • پنجاب بھر میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 106 گرفتار، ہزاروں پر جرمانے
  • اسکیم33 میں تعمیراتی مافیا کا راج قائم
  • لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
  • میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل