سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے ایئر کارگو سہولیات کی فراہمی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سکردو ایئرپورٹ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بین الاقوامی کارگو نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سکردو ایئرپورٹ کی استعداد اور صلاحیت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے ایئر کارگو سہولیات کی فراہمی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سکردو ایئرپورٹ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بین الاقوامی کارگو نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایئرپورٹ پر جدید کولڈ اسٹوریج کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کی صورت میں تازہ پھل اور سبزیاں محفوظ رکھی جا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے گلگت بلتستان میں آرگینک سبزیوں، پھلوں، گوشت، خشک میوہ جات اور قیمتی پتھروں (جیم اسٹونز) کی برآمدات میں اضافہ ہو گا، جس سے مقامی کاروبار اور معیشت کو نمایاں فروغ ملنے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے سکردو میں آج مختلف سٹیک ہولڈز کے ساتھ سول ایوی ایشن کے حکام کی انتہائی اہم میٹنگ بھی ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکردو ایئرپورٹ

پڑھیں:

اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس آپریشن، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی سمت

پاکستان کے دارالحکومت میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے جہاں مکمل طور پر ڈیجیٹل کیش لیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب ایئرپورٹ پر تمام مالی لین دین صرف ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے ہوں گے، اور نقد رقم کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس نظام کے تحت پارکنگ، فوڈ کورٹس، شاپنگ آؤٹ لیٹس، ٹکٹس اور دیگر سہولیات پر ادائیگی کارڈز، موبائل والیٹس (جیسے ایزی پیسہ، جاز کیش) یا کیو آر کوڈ اسکیننگ کے ذریعے ممکن ہوگی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے مطابق، یہ اقدام مالی شفافیت، بین الاقوامی معیار اور صارفین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اعزاز، سن فلاور ربن کا اجرا

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کو ڈیجیٹل بزنس زون کے ماڈل پر منتقل کیا گیا ہے، جہاں تمام اسٹالز کو POS مشینوں اورQR اسکینرز سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

یہ پائلٹ پروجیکٹ متحدہ عرب امارات کے شراکت دار ادارے کے تعاون سے مکمل کیا گیا، اور آئندہ چند ماہ میں یہ ماڈل کراچی، لاہور اور ملتان ایئرپورٹس تک توسیع دیا جائے گا۔

دنیا کے کئی ممالک میں ہوائی اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر کیش لیس آپریشن تیزی سے رائج ہو رہا ہے۔ یہ رجحان اسکینڈے نیوین ممالک (خصوصاً سویڈن، فن لینڈ اور ناروے) سے شروع ہوا جہاں 2015 کے بعد حکومتوں نے نقدی کے استعمال کو محدود کرنے کی پالیسی اپنائی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’ایس ایف کارگو‘ کے آپریشنز کا آغاز

سویڈن 2026 تک دنیا کا پہلا مکمل کیش لیس معاشرہ بننے کے قریب ہے۔ چین، نائیجیریا، دبئی اور ابوظہبی کے ایئرپورٹس بھی اب مکمل طور پر ڈیجیٹل ادائیگیوں پر منتقل ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس نظام کے نفاذ سے مالی شفافیت اور کرپشن میں کمی ممکن ہوگی کیونکہ ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ خودکار طور پر محفوظ رہے گا۔ مزید یہ کہ آئی سی اے او(International Civil Aviation Organization)کے جدید معیارات کے مطابق، ڈیجیٹل ادائیگی مستقبل کے ہوائی اڈوں کا لازمی جزو بن چکی ہے۔

کیش لیس ماحول مسافروں کے لیے بھی سہولت لاتا ہے، اب نوٹ یا سکے رکھنے کی ضرورت نہیں، چوری اور جعلی کرنسی کا خطرہ ختم، جبکہ ادائیگی کا عمل تیز تر ہو جاتا ہے۔ نائیجیریا کے تجربے سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ایسے نظام سے ہوائی اڈوں کی آمدنی میں 50 سے 75 فیصد اضافہ ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: قازقستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

البتہ، اس نظام کے نفاذ کے ساتھ چند چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ ڈیجیٹل انحصار اس کی سب سے بڑی کمزوری ہے، اگر نیٹ ورک یا سسٹم فیل ہو جائے تو پورا عمل رک سکتا ہے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل عدم مساوات بھی ایک اہم مسئلہ ہے، کیونکہ ہر شہری کے پاس بینک اکاؤنٹ یا موبائل والیٹ موجود نہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹا پرائیویسی اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن فیس جیسے خدشات بھی موجود ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس ماڈل پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کا نیا سنگِ میل بن سکتا ہے، بشرطیکہ حکومت اس عمل میں ڈیجیٹل شمولیت، ڈیٹا سیکیورٹی اور صارفین کی سہولت کو اولین ترجیح دے۔

اگر یہ نظام مؤثر طریقے سے نافذ ہوا تو پاکستان عالمی ہوابازی کے جدید ترین معیارات سے ہم آہنگ ہونے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا چکا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیش لیس آپریشن،

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ پر 8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی منتقل کرنے کا معاملہ، نوجوان کے بیان میں تضاد سامنے آگیا
  • پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے مابین اہم اور تاریخی معاہدہ
  • استنبول مذاکرات کا چوتھا دور جاری، افغان وفد فیصلہ کرنے میں گومگو کی کیفیت کا شکار
  • ن لیگ کا پی پی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس آپریشن، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی سمت
  • یوم سیاہ کے موقع پر سکردو میں انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی
  • بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی مارشل آرٹ کھلاڑی نے خودکشی کر لی
  • یہ فیصلہ اسرائیل کریگا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے، نیتن یاہو
  • پی سی بی نے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا