اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، ایجنٹ اور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

نجی چینل کے مطابق محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس کی صدارت کی اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کررہاہے، ایجنٹس پربلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے، بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی ادویات کے مکروہ دھندےمیں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔

محسن نقوی نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کےخلاف قانون کےمطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔

سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی میں ملوث کے خلاف کا حکم کہا کہ

پڑھیں:

وزیرداخلہ محسن نقوی کا اچانک اسلام ایئرپورٹ کا دورہ، ویزا ایجنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ایک ویزا ایجنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ نے ڈیپارچر لاؤنج میں ایف آئی اے ایمیگریشن کا معائنہ کیا اور ایمیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیرِ داخلہ نے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویزات یا دیگر ذرائع سے بیرون ممالک جانے والے مسافر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، یہ صورتحال کسی قمیت پر جاری رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے، بغیر تصدیق شدہ دستاویزات سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات
  • وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
  • مستنددستاویز  ات  پر کسی  مسافر  کو بیروان  ملک  جانے  سے نہیں  روکا جائے گا  محسن  نقوی 
  • وزیر داخلہ کا ویزا ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت اقدام، جعلی دستاویزات پر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی
  • جن مسافروں کے پاس مستند اور مکمل سفری دستاویزات ہوں، انہیں بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جانا چاہیے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کا اچانک اسلام ایئرپورٹ کا دورہ، ویزا ایجنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم
  • کراچی: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
  • ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے: محسن نقوی
  • ملازمت کا جھانسا دے کر بیرون ملک بھجوانے والوں سے رعایت نہیں ہوگی: محسن نقوی
  • وزیرِ داخلہ کا ایئرپورٹ کا اچانک دورہ: امیگریشن کارکردگی کا جائزہ، ویزا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم