فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی اور اس دوران انہوں نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، ایجنٹس پر بلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے، مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے، بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔


3 سال میں مختلف ممالک سے 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاری بے دخل

اسلام آ باد گداگری ؛ بیرون ملک سے بے دخل.

..

محسن نقوی نے مزید کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کےخلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے حکام کو ہدایت کی کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے بیرون ملک میں ملوث کے خلاف

پڑھیں:

محسن نقوی، طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، اظہار تعزیت،درجات کی بلندی کیلئے دعا

اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری کی راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد،  شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ، فیملی اور بچوں  سے ملاقات کی، دونوں نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کیا اور شہید  کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ 

 محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ اور  اہل خانہ کے حوصلے  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔

گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا

 وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ  شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے،  شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

 طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

 اس موقع پر شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ نے کہا کہ  میرے بیٹے کو شہادت کی  بڑی سعادت نصیب ہوئی، میرے بیٹے نے  ملک کا پرچم بلند کیا۔

لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ

 شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ان کے دونوں پوتے بھی پاک فوج میں شامل ہوں گے۔

 محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

 واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے۔
 
 

بھارت سےآنیوالی آلودہ ہواسےلاہورمیں اےکیوآئی250ہوگیا:الرٹ جاری

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات
  • محسن نقوی، طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، اظہار تعزیت،درجات کی بلندی کیلئے دعا
  • راولپنڈی: محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد
  • پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی:محسن نقوی کی مبارکباد
  • ’اصل مسئلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی ہے‘، ہاکی میچ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے پر لوگوں کا خیر مقدم
  • سوات، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید
  • سیکیورٹی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت مانگنے اور بھارتی وزیر کا حوالہ دینے والے کارپینٹر پر جرمانہ
  • محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات