کانٹا لگا گرل کی موت، اسما عباس نے اینٹی ایجنگ انجیکشن کے نقصانات بتا دیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی موت کے بعد خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔
اداکارہ اسما عباس نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ شفالی زری والا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ شیفالی کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی اور وہ صرف 42 برس کی تھیں۔
اسما کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ عمر کو قبول کیوں نہیں کرتے اور اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔
https://www.
اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو پورے دل کے ساتھ اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنا چاہیے اور ایسے پروسیجرز کروانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق اینٹی ایجنگ انجیکشنز دل کمزور کرتے ہیں۔
اسما عباس نے مزید کہا کہ شیفالی کی ماں پر اور اس کے شوہر پر جو گزر رہی ہے انہیں یہ دیکھ کر بےحد افسوس ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی کے مقبول گانے کانٹا لگا سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا 2 دن قبل اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی اچانک موت نے ایجنگ پروسیجر کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اینٹی ایجنگ کی موت
پڑھیں:
بشریٰ انصاری کی پہلی شادی میں کتنا خرچ آیا؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف
کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی محض ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی۔
نجی ٹی وی کے جشنِ آزادی شو میں فیصل قریشی اور یاسر حسین کے ساتھ شریک گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جو اس وقت سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی میں نہ زیورات بنے، نہ بڑی تقریب ہوئی بلکہ ان کے والد نے داماد کو گاڑی بیچ کر زیورات بنانے یا قرض لے کر ولیمہ کرنے سے بھی منع کردیا۔
بشریٰ انصاری کے مطابق ان کی شادی ایک سوٹ، ایک پرس اور صرف ایک ہزار روپے میں مکمل ہوئی جس سے شوہر پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑا۔
انہوں نے نوجوان نسل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال زندگی کے لیے سادگی ہی بہترین راستہ ہے، نمودونمائش کی شادیوں سے نہ صرف گھر ٹوٹتے ہیں بلکہ قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کی شادی 36 سال بعد ختم ہوئی، جس سے ان کی دو بیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں۔ مئی 2023 میں اداکارہ نے دوسری شادی کا بھی اعتراف کیا تھا۔