شیفالی جریوالا کی موت کے بعد ملیکہ شراوت نے خواتین کو کیا نصیحت کی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بھارت کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا کی موت کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا جس کے بعد خوبصورتی بڑھانے والے طریقہ کار اور خصوصاً اینٹی ایجنگ علاج سے جڑے ممکنہ خطرات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال سے گریز کرنے اور قدرتی خوبصورتی کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ یہ بیان اداکارہ شیفالی جریوالا کی گزشتہ ہفتے ہونے والی اچانک موت کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موت سے چند لمحے قبل شیفالی کی شوہر سے کیا گفتگو ہوئی؟
ملیکہ شراوت نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے نہ کوئی میک اپ کیا ہے، نہ فلٹر لگایا اور نہ ہی اپنے بالوں کو برش کیا ہے اور میں یہ ویڈیو اس لیے شیئر کر رہی ہوں تاکہ سب کے ساتھ مل کر ہم ’بوٹوکس‘ اور ’آرٹیفیشل کاسمیٹک فلرز‘ کو نہ کہیں، اور صحت مند طرزِ زندگی کو ہاں کہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)
واضح رہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔ شیفالی اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جس وقت ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق شیفالی کو27 اور 28 جون کی درمیانی شب اچانک دل کا دورہ پڑا۔ حادثے کے دن شیفالی نے گھر میں ہونے والی پوجا کی وجہ سے روزہ رکھا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی پہلی غذا لیتے ہوئے بیہوش ہو کر گر گئی تھیں۔ شیفالی کے قریبی ذرائع کے مطابق اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا، تاہم اس انجیکشن کا اس واقعے میں کیا کردار تھا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شیفالی جریوالا کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
انڈین میڈیا کے مطابق اداکارہ اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کروا رہی تھیں جس میں وٹامن سی اور گلوٹاثیون شامل تھے۔ یہ مواد عام طور پر رنگت گوری کرنے اور ڈیٹوکس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
شیفالی کی قریبی دوست اور اداکارہ پوجا نے بھی بتایا کہ شیفالی نے وٹامن سی کی آئی وی ڈرپ لگائی تھی لیکن یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، یہ ڈرپس آج کل سب ہی لیتے ہیں۔ کووِڈ کے بعد لوگ باقاعدگی سے وٹامن سی لینا شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ لوگ گولی لے لیتے ہیں اور کچھ لوگ آئی وی ڈرپ کے ذریعے لیتے ہیں اور شفالی نے اسے ڈرپ کے ذریعے لیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی وی ڈرپ بالی ووڈ بوٹوکس شیفالی جریوالہ شیفالی جریوالہ موت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی وی ڈرپ بالی ووڈ بوٹوکس اینٹی ایجنگ کے بعد
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔