Jasarat News:
2025-07-08@08:15:55 GMT

اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلوقیمت 200 روپے تک جا پہنچی

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن ) شہر میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، اوپن مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چینی دستیاب ہی نہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کے وہ دعوے جو ایکسپورٹ کی اجازت کے باوجود مقامی قیمتوں کے مستحکم رہنے سے متعلق تھے، غلط ثابت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ایکسپورٹ کی اجازت سے قبل مقامی مارکیٹ میں چینی 140 سے 145 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی، مگر جیسے ہی حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دی، قیمتوں نے پر پُرزے نکال لیے۔گزشتہ تین ماہ سے چینی 190 روپے فی کلو پر ٹریڈ ہو رہی ہے، جبکہ پیکنگ شدہ چینی 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی کمی بدستور برقرار ہے، جس سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ برآمدی پالیسی، ذخیرہ اندوزی اور مارکیٹ میں مصنوعی قلت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، بصورت دیگر عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں میں چینی چینی کی روپے فی

پڑھیں:

پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

آج عالمی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر  آ گئی۔ عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ہنڈائی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا
  • اوپن کرنسی مارکیٹ میںمیںڈالر کی قدر میں تیزی
  • سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
  • پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
  • چانگان نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں، اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا
  • کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
  • ایک ہفتے کے دوران ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
  • ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
  • کرنسی مارکیٹ میں عدم توازن: درآمدی دباؤ اور قرض ادائیگیوں سے روپیہ کمزور