ہنڈائی نے اپنی مسافر اور تجارتی گاڑیوں کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ پاکستان کے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں کی گئی مالیاتی تبدیلیوں کے باعث کیا گیا ہے۔

ہنڈائی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوراً ہو چکا ہے، کمپنی نے اپنی تجارتی گاڑیوں کی معروف سیریز ’پورٹر‘ کی تمام اقسام کی قیمتوں میں یکساں اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق پورٹر ڈیک لیس، فلیٹ-ڈیک اور ہائی-ڈیک ماڈلز کی قیمت میں 46 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 43 لاکھ 45 ہزار، 43 لاکھ 65 ہزار اور 43 لاکھ 85 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہی اضافہ ان ماڈلز کے اُن ویریئنٹس میں بھی کیا گیا ہے جو ایئر کنڈیشنر کے ساتھ آتے ہیں۔ چنانچہ اب پورٹر ڈیک لیس اے سی کے ساتھ 44 لاکھ 55 ہزار، فلیٹ-ڈیک اے سی کے ساتھ 44 لاکھ 75 ہزار، اور ہائی-ڈیک اے سی کے ساتھ 44 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

مسافر گاڑیوں کے زمرے میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایلانٹرا ہائبرڈ کی قیمت میں ایک لاکھ 95 ہزار ایک روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح ٹوسان ہائبرڈ اسمارٹ کی قیمت میں 2 لاکھ 21 ہزار، جبکہ ٹوسان ہائبرڈ سگنیچر کی قیمت میں 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی نئی قیمتیں بالترتیب ایک کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار اور ایک کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

سانتا فے ہائبرڈ اسمارٹ اب 13 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جس کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سانتا فے ہائبرڈ سگنیچر کی قیمت میں 2 لاکھ 96 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 14 لاکھ 99 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سوناٹا ماڈلز کی قیمتیں بھی خاطر خواہ حد تک بڑھا دی گئی ہیں, سوناٹا 2.

0 کی قیمت میں 3 لاکھ ایک ہزار، سوناٹا 2.5 میں 3 لاکھ 40 ہزار روپے، اور سوناٹا این لائن میں سب سے زیادہ یعنی 6 لاکھ 31 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سوناٹا این لائن کی نئی قیمت 1 کروڑ 65 لاکھ 21 ہزار روپے ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اضافہ ایلانٹرا پورٹر ٹوسان سانتا فے سوناٹا قیمتوں ہائبرڈ اسمارٹ ہنڈائی وفاقی بجٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اضافہ ایلانٹرا پورٹر ٹوسان سانتا فے سوناٹا قیمتوں ہائبرڈ اسمارٹ ہنڈائی وفاقی بجٹ ہزار روپے کا اضافہ کی قیمت میں 2 لاکھ اضافہ کیا گیا ہے ہزار روپے ہو کی نئی قیمت قیمتوں میں کے ساتھ

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے