ہمارے بغیر حکومت بنتی ہے نہ چلتی، غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں: فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے، بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا۔ غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی۔ حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہماری جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا حکومت شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر 7 ہزار دکانوں اور 500 گھروں کو مسمار کرنا چاہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا جے یو آئی عنقریب اس اہم معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان‘ سعودی عرب معاہدہ‘ دونوں کو اسلامی دنیا کی قیادت کرنی چاہئے: فضل الرحمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سٹرٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دونوں ممالک کو آگے بڑھ کر اپنی صلاحیت کے مطابق اسلامی دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔ سندھ امن مارچ کے اختتام پر کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی صرف پاکستان کی نہیں امت کی، فلسطین، بیت المقدس کی آزادی اور قربانی دینے والوں کی آواز ہے۔ آج فلسطین پر قبضے کی بات ہورہی ہے مگر میں نے ایک ہفتے قبل پنڈی کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسلامی دنیا کے درمیان ایک بلاک ہونا چاہیے، یہ جے یو آئی کا منشور ہے، جب تک مسلمان ممالک ایک دوسرے کے خلاف رہیں گے دنیا غلام بنائے گی۔ دوحہ اور قطر میں عرب اسلامی کانفرنس اسلامی دنیا کے اتحاد کا اچھا آغاز ہے۔ لوگوں نے اس کانفرنس سے بہت توقعات وابستہ کی تھیں مگر ہمیں دوحہ اجلاس سے کوئی بڑی توقعات نہیں تھیں۔ مگر یہ اسلامی بلاک کی طرف ایک قدم تھا، اس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ ہمارے نظریے اور منشور کے مطابق دفاعی معاہدہ ہوا اور یہ اسلامی دنیا کے مشترکہ دفاع کی حکمت عملی کا آغاز ہے، ایسے مقاصد کی منازل بیک وقت طے نہیں ہوتیں بلکہ وقت لگتا ہے۔ غزہ کے مسلمانوں اور فلسطین کی آزادی کی بات کروں گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے حکمران مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی حل کی تجویز پیش کرتے ہیں جس سے ہم اسرائیل کے مقابلے میں اپنی کمزوری ظاہر کرتے ہیں اور اسرائیل اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے۔ سندھ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک عوامی امن مارچ کیا۔ عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بتانا چاہتا ہوں کے پی کے میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ بلوچستان میں امن تباہ ہے اور وہاں کے لوگوں کو اٹھا کر لاپتا کردیا جاتا ہے۔