رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور:
رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کےخصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی، تاہم اس کے والد نےاپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔
بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ نے بچی کی بہ حفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی سے بازیاب بچی کو
پڑھیں:
کراچی میں کار کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق
کراچی:کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن حدید میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال اسپتال منتقل کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ آدم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
دریں اثنا محمود آباد کے علاقے جونیجو ٹاؤن میں عمارت سے گر کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 5 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ عمارت کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر ہی ہے۔