2025-07-08@11:39:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1446

«کراچی سے بازیاب»:

    سپریم کورٹ نے کراچی میں سات سے آٹھ سالہ بچے کے قتل کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا  رپورٹ کے مطابق فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ  کسی ملزم کے پولیس کی حراست میں صحافی کو دیے گئے انٹرویو یا پولیس کے سامنے اقراری بیان سے جرم ثابت نہیں ہو جاتا، قانون شہادت کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے آزادانہ اور بغیر کسی دباؤ کے دیا گیا بیان کی ہی اہمیت ہوتی ہے۔   اس میں کہا گیا کہ اس مقدمے میں متعلقہ تھانے کے انچارج اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل پر اپنی آبزرویشنز ریکارڈ پر لائیں، ایک صحافی کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی تحویل...
    لاہور: رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کےخصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی، تاہم اس کے والد نےاپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔ بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا بھی حکم دیا اور کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہئے، مفرور ایجنٹس کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں علی الصبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور فضاء کو خوشگوار بنا دیا، بارش کے باعث درخت اور سڑکیں دھل گئیں جبکہ شہریوں نے موسم کے بدلتے رنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران نئے موسمی سسٹمز کی تشکیل متوقع ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔موسمی ماہرین کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 10محرم الحرام کو نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس برپا کی گئیں۔ جلوسوں میں عزاداری اور سینہ کوبی کی گئی۔ مجالس میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کا ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر جلوس اور مجالس کے مقام پر موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔ کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا۔ جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکائوٹ نے کی۔ جلوس...
    کراچی: مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارت مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا ۔فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔کشمیری رہنما شہید برہان مظفر  وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو کراچی میں آرٹس کونسل...
    چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی ٹیموں کی نمائندگی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اکیس مرتبہ فرسٹ کلاس ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایونٹ سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے جس پر پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ ہے اور اس کا کوئی خاطرخواہ حل نکالا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی...
    ---فائل فوٹو  تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر میں بارشی پانی کے ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے سیاح کی لاش نکال لی گئی۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز نگرپارکر کے کارونجھر پہاڑ پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے 11 سیاح اچانک تیز بارش سے آنے والے ریلے میں پھنس گئے تھے جن میں سے 10 سیاحوں کو پولیس نے ریسکیو کر کے بچالیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سیاح بارانی پانی کے ڈیم میں ڈوب گیا تھا جس کی لاش آج صبح نکال لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان 11 میں سے 3 کا تعلق کراچی اور 7 کا تعلق مٹھی سے تھا۔ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے طلحہ کا تعلق کراچی...
    ---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
     سعید احمد:ریلوے ہیڈکوارٹر نے 18 اور 19 گریڈکے 5افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے. گریڈ 19کی ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی صائمہ ارم کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد  کر دی گئی،ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر عثمان انور کو ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا،ڈپٹی ڈی ایس آپریشن ملتان شاہدرضا کو ڈپٹی چیف کمرشل روپے مینجر گڈز تعینات کردیا گیا،گریڈ 18 کے ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی سجاد احمد کو ڈی ٹی او ملتان تعینات کردیا گیا۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اے آئی کسٹمز کلیئرنس، رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر کراچی غلام فرید کو ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا،ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع ابرآلود، موسم مرطوب ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات ہیں، شارع فیصل، صدر، مزارقائد، لیاری ، کلفٹن اوراطراف میں بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند روزتک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ صبح یا رات میں بوندا...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل، پی ای سی سی ایچ سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی، سندھی مسلم سوسائٹی، ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، محمودآباد، منظور کالونی، صدر، مزار قائد، لیاری، کلفٹن اور اطراف میں پھوار، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔ مون سون کی کمزور ہوائیں صوبے کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، کراچی آج زیادہ تر مطلع ابر آلود اور مرطوب موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں...
    کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔لیاری کے بغدادی علاقے میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی آخری لاش نوجوان زید کی تھی۔
    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ایک بیان میں جین میریٹ نے کہا کہ لیاری سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ لمحہ دکھ اور یکجہتی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کام کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ کراچی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئیریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں سے مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2...
    جلوس میں عزادارں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔ جلوس کے شرکا کے لیے شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ شرکا میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔ بعدازاں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہوگیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا انعقاد، ہزاروں عزادار شریک، سبیلوں اور نیاز امام حسینؑ کا اہتمام کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا انعقاد، ہزاروں عزادار شریک، سبیلوں اور نیاز امام حسینؑ کا اہتمام کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا انعقاد، ہزاروں عزادار شریک، سبیلوں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ساتھیوں کی لازوال قربانی کو یاد کرتے ہوئے 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی۔مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے شرکاء نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور ایران میں حالیہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا۔ اسرائیل، امریکا اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے بھی احتجاج کیا گیا۔شرکاء نے امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی،...
    ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کیوں بھول جاتی ہے کہ شہر میں چائنا کٹنگ کی بانی بھی ایم کیو ایم ہے، ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہا کر ہمدردیاں وصول کرنا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے اور دیگر اداروں میں سسٹم آج بھی ایم کیو ایم کے ماتحت ہے، کراچی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی مؤجد ایم کیو ایم ہے۔ سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھی ایم کیو ایم کے ارکان غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کر رہے ہیں،...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرہ شخص نے عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما میں زخمی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت خالی کرنے کے 2 نوٹس پہلے ہی دیے جا چکے تھے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا، خالہ کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ ملبہ سر پر گرا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںاسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے بعد اب مزید خطرے کی بھی نشاندہی کردی گئی۔لیاری میں خطرناک عمارتوں کے حوالے سے تعداد سامنے آئی ہے۔آج ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگیں گے، احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن کو اگلے مرحلے میں داخل کیا گیا ہے۔جاوید کھوسو نے کہا کہ ملبے میں اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اس عمارت کو 3 سال قبل خطرناک قرار دیا گیا تھا، اور ڈیڑھ ماہ قبل بھی عمارت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت...
    ---فائل فوٹو  سرگودھا میں سوتیلی ماں نے 11 سالہ بچی کو زہر دے کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 96 جنوبی میں پیش آیا، جہاں سوتیلی ماں نے بچی کو قتل کر کے لاش ایک تندور میں پھینک دی تھی۔  کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹراے4 میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے باپ نے بچی کی ماں کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا باپ اپنے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ  عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز نے اقوام متحدہ کی قراردادوں  کے حوالے سے بتایا کہ  مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان المرصوص ریلی نکالی جائے گی۔جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔اس ریلی کا واضح  پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر کل...
    حریت رہنمائوں نے اعلان کیا کہ شہید برہان مظفر وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اورپاکستان کی بہادر افواج سے اظہار محبت کیلئے 8 جولائی کو کراچی میں "بنیان مرصوص ریلی” نکالی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے پہلگام سمیت مقبوضہ کشمیر میں رچائے گئے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، سید یوسف نسیم سمیت پریس کانفرنس کے شرکاء نے 22 مئی کو ہونیوالے پہلگام واقعے کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا تیار کردہ ایک منظم فالس فلیگ آپریشن قرار دیا جس کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ، پاکستان کو بدنام...
    لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح ایک خستہ حال 5 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی، افسوسناک واقعے میں اب تک 13 افراد جاں بحق اور 9 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ کئی افراد تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ادارے ایدھی اور ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بغدادی کے علاقے 8 چوک میں 24 گھنٹہ کلینک کے قریب پیش آیا۔ سول اسپتال کراچی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے مطابق 9 لاشیں اسپتال لائی گئیں، جبکہ 4 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور متعدد مرد شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں دو ملزمان کی جانب سے پولیس ریمانڈ کالعدم قرار دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درخواست پر ٹک ٹاکر یسرا سمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان ٹک ٹاکر یسرا ، نمر، شہروز ا اور شہریار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق، سیکرٹری ضلع راشد خان ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالقیوم ، سیکرٹری کامران خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نت نئے قوانین سے شہریوں کو پریشان کرنا بند کرے، حکومتی سرپرستی میں ٹریفک پولیس عوام کا جینا حرام کردیا ہے ،پکے کے یہ ڈاکوکچے کے ڈاکوئوں سے بھی بدتر ہیں جو ظالمانہ قانون کی آڑلے کر شہریوں کے جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ،نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے شہریوں سے لوٹے جارہے ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ،کراچی کے مختلف تھانوں کے باہر نوجوانوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ، یہ سلسلہ فوری طور...
    کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے ، تین افراد پہلے ہی ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تین زخمی زیرِ علاج ہیں، بلڈنگ گرنے کے واقعے میں 9 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹس دینے اور انتباہی بینر لگانے تک محدود ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 9 افراد کی لاشوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
    کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، ریسکیو سیفٹی اینڈ ریلیف ماہرین کے مطابق ریسکیو آپریشن کیلئے عام لوگوں کو ہٹانا ضروری ہے تاکہ ملبے سے لوگوں کی آواز سن کر نشاندہی ہو اور انہیں نکالا جا سکے۔ریسکیو آپریشن کے مقام پر ماحول میں خاموشی ہونا چاہیے تاکہ آلات یا دیگر ذرائع سے ملبے تلے لوگوں کے صحیح مقام کا تعین ہو۔ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشانجن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ کراچی میں لیاری...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی کے بعد شہر میں مون سون کی نوعیت میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے متوقع ہے کہ تیز اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ مون سون کا آغاز ملک میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 26 جون کے بعد سامنے آئیں، جنہوں نے 30–35 فیصد زائد بارش کی شرح کو جنم دیا — اس ماہ اوسطاً 24.30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ درجہ حرارت میں اضافہ جون کے دوران ملک کا اوسط درجہ حرارت 32.45 °C رہا، جو اختتامی سومیا (normal) سے 0.47 °C زائد تھا۔ روزانہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 49.09 °C رہا، جب کہ رات...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے 9 ٹاؤنز کے چیئرمین نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزار چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق اعلیٰ عدالتیں قرار دے چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ناجائز لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا جائے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیزآباد اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق عزیزآباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ شہروز ولد مجاہد کے نام سے کی گئی ، دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام شارق ولد راجو بتایا۔  گرفتار ملزمان سے...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس حکام کی جانب سے آج 8 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے راستوں میں آنے والی مارکیٹس اور دکانوں کو سرچنگ کے بعد سیل کر دیا گیا. جبکہ جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والے دیگر راستوں کو بھی کنٹینرز اور بڑی گاڑیاں کھڑی کر کے سیل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے سیل کیے جانے والے راستوں پر بھی پولیس کی نفری کو تعینات کرتے ہوئے پابند کیا گیا ہے ان راستوں سے جلوس میں نہ تو کوئی شامل ہوگا اور نہ ہی جلوس میں سے کسی کو ان راستوں سے جانے دیا جائیگا.  آخری اطلاعات آنے تک پولیس کی جانب سے نمائش چورنگی ایم اے جناح...
     لانڈھی یونس مل کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مین کورنگی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی یونس مل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔  ایس ایچ او قائد آباد خوشی محمد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 43 سالہ شمس الدین کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ بس کی ٹکر پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ بس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی مرکزی کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے مبینہ بھتہ خوری اور سندھ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے اور “نمبر پلیٹس” کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس روزانہ لاکھوں روپے کا بھتہ وصول کر رہی ہے،ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی اب ایک منظم صنعت کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو روزانہ کروڑوں روپے کما کر اوپر...
    اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، کراچی ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سیکڑوں شہریوں کی جان...
    اسلام ٹائمز: ریفرنس میں معروف شیعہ سنی علماء، یونیورسٹیز کے اساتذہ و محققین، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ گورنر سندھ کے مشاور مصطفیٰ اقبال، سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی، وزارت خارجہ سے سعدیہ گوہر اور عراق، ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ترکی و دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ شہر قائد میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں ایران پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اعلیٰ سطحی کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدانوں کی یاد میں دو روزہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کے معروف شیعہ سنی علماء، یونیورسٹیز کے اساتذہ و محققین، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ گورنر سندھ کے مشاور مصطفیٰ اقبال، سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ...
    شہر قائد  میں ایک باپ نے خواجہ سراؤں سے دوستی پر نوجوان بیٹے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا جب کہ کراچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک 21 سالہ نوجوان کو اس کے والد نے قتل کر دیا۔ علاقہ ایس ایچ او شیر کہا کہ پولیس نے اورنگی تاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں علی خان نامی نوجوان کو بیلچے کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے  کہا کہ اس کے بیٹے کے خواجہ سرا افراد سے دوستی تھی، والد کا کہنا تھا کہ اس نے بیٹے کو کئی بار خواجہ...
    علامتی فوٹو  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں داماد نے اپنے والد، بھائی اور رشتے دار کے ساتھ مل کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے سُسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا۔ گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار رحمت نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی...
    — فائل فوٹو  کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکانشہرِ قائد کراچی میں 8 سے11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    ریفرنس میں معروف شیعہ سنی علماء، یونیورسٹیز کے اساتذہ و محققین، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ گورنر سندھ کے مشاور مصطفیٰ اقبال، سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی، وزارت خارجہ سے سعدیہ گوہر اور عراق، ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ترکی و دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، ایران قونصلیٹ میں شہید ایرانی کمانڈرز و سائنسدانوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کراچی، ایران قونصلیٹ میں شہید ایرانی کمانڈرز و سائنسدانوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کراچی، ایران قونصلیٹ میں شہید ایرانی کمانڈرز و سائنسدانوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کراچی، ایران قونصلیٹ میں شہید ایرانی کمانڈرز و سائنسدانوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کراچی، ایران...
    ریفرنس میں معروف شیعہ سنی علماء، یونیورسٹیز کے اساتذہ و محققین، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ گورنر سندھ کے مشاور مصطفیٰ اقبال، سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی، وزارت خارجہ سے سعدیہ گوہر اور عراق، ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ترکی و دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں ایران پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اعلیٰ سطحی کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدانوں کی یاد میں دو روزہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کے معروف شیعہ سنی علماء، یونیورسٹیز کے اساتذہ و محققین، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ گورنر سندھ کے مشاور مصطفیٰ اقبال، سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی، وزارت خارجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    کراچی کی مقامی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی امیر الدین رانا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی امیر الدین رانا کی عدالت کے روبرو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل بیرسٹر جعفر عباس جعفری سے استفسار کیا کہ پہلے ویانا کنونشن کے بارے میں بتائیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ امریکہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا ممبر نہیں ہے، اسی لیے اس عدالت کے پاس آئے ہیں۔ لاکھوں پاکستانی...
    —فائل فوٹو روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی اسٹیل مل کے  قیام کا پاک روس معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے۔عرب اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا منصوبہ سرد جنگ سے پہلے کا صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون بحال کرے گا۔روسی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ نئی اسٹیل مل پر 27 مئی 2025ء کو پاک روس مذاکرات ہوئے، روسی اور پاکستانی ماہرین نئی اسٹیل مل کا فریم ورک وضع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی ٹیم نئی اسٹیل مل کی مجوزہ جگہ کا جائزہ لے چکی ہے، ایک اور روسی ٹیم پلاننگ اور روڈ میپ کو حتمی شکل دینے جلد پاکستان آئے گی۔
    علامتی فوٹو  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کرلیا۔پولیس کے مطابق باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ نافرمانی کے تناظر میں پیش آیا۔ پشاور: بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیاصوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بیٹے نے تیز...
    کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
    11ارب 9کروڑ روپے کیخطیر ادائیگیوں کے باوجود شہر میں سڑکیں نہیں بنائی گئیں،شدید عوامی دباؤ پرآفیشل ڈیٹا جاری سب سے زیادہ ٹاؤنچیئرمینوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے ، سڑکوں پر پڑے گڑھوں کی مرمت کی جائے، شہریوں کا مطالبہ شہر قائد میں بارش سے قبل اور بعد میں سڑکوں کی تباہ حالی سے ہر شہری پریشان ہے، دوسری جانب سوئی سدرن نے کھودی گئی سڑکوں کی اربوں روپے ادائیگی کی تصدیق بھی کردی ہے۔کراچی میں بارشوں کے بعد سڑکوں کی تباہ حال صورتحال اور شدید عوامی دباؤ پر ایس ایس جی سی کی انتظامیہ جاگ گئی اور اربوں روپے کی مالیت کی ادائیگیوں سے متعلق آفیشل ڈیٹا جاری کردیا ہے۔ڈیٹا کے مطابق جولائی 2024ء سے جون2025ء تک روڈ کٹنگ...
    کراچی: شہر قائد کے میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کر دیا۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، شیر محمد سانگی کے مطابق مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا، اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے...
    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی بھی کر دی جس کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔  پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے جبکہ انھیں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم بی کمپنی تبادلہ کر دیا گیا۔ معطل پولیس افسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پیس ویلی کی عظیم الشان لانچنگ اور نارتھ کراچی اسٹیٹ ڈیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری – اتحاد، ترقی اور خودمختاری کا جشن کراچی کی ریئل اسٹیٹ برادری کے لیے ایک یادگار دن بن گیا، جب پیس ویلی جیسے عوام دوست ہاؤسنگ منصوبے کی شاندار لانچنگ اور نارتھ کراچی اسٹیٹ ڈیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کی حلف برداری ایک ہی پلیٹ فارم پر ولولے، اتحاد اور جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔جنہوں نے اس عظیم اجتماع کو ممکن بنایا اور ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں یکجہتی، دیانتداری اور عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا۔ پیس ویلی خواب نہیں، حق دار کا حق پیس ویلی (اسکیم 45، کراچی) ایک ایسا ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے جو ہر اْس...
    کراچی: مشتبہ پائلٹ لائسنس اسکینڈل اور سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف جاری انکوائری کے سلسلے میں ایف آئی اے کراچی میں زیر تفتیش مقدمات کا مکمل ریکارڈ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی ہدایت پر کراچی سرکل نے تمام متعلقہ ایف آئی آرز، چالان، اور عدالتی کارروائی کی تفصیلات پر مشتمل ریکارڈ اسلام آباد روانہ کیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی کابینہ کی ہدایت پر غلام سرور خان کے خلاف انکوائری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2020 میں غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ 150 پاکستانی پائلٹس نے اپنے لائسنس جعلی طریقے سے...
    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں تین غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے مختلف تکنیکی مسائل اور حادثات کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے گئے تھے۔ ترک ایئرلائن (Turkish Airlines) کا طیارہ مرمت مکمل ہونے کے بعد اپنی منزل ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ترک ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا جانے کے باعث متاثر ہوا تھا۔ واقعے کے بعد طیارے کو کئی روز کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ طیارے کی مرمت کے لیے ترک ایئرلائن نے پاکستان کی مقامی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کیں، جس نے کامیابی سے مرمتی کام مکمل کیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت روانہ ہوگیا۔ ادھر سعودی ایئرلائن...
    بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع...
    کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچولی کی معروف امام بارگاہ خیرالعمل اور الحسن امام بارگاہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جہاں عزادار تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے میں میونسپل کمشنر کے ایم سی افضال زیدی، تنظیم عزاداران کے سربراہ ایس ایم...
    کراچی: کمزور مون سون ہواؤں کے سندھ  پر اثرانداز ہونے کے سبب بدھ اور جمعرات کو شہر میں مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کمزور مون سون کی ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے زیر اثر شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اگلے تین روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہ سکتا ہے، دیہی سندھ کے بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور سجاول میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے تاہم صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے...
    کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں مالی سال 2024-25 کے دوران ٹیکس وصولی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں، جہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس آفس (ایل ٹی او) کراچی نے 3,256 ارب روپے ٹیکس جمع کر کے ملک بھر میں سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او کراچی نے نہ صرف تمام سابقہ اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑا بلکہ جون 2025 میں 449 ارب 5 کروڑ روپے کی وصولی کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔سب سے بڑی کامیابی یہ رہی کہ ادارے نے صرف ایک دن میں 184 ارب 78 کروڑ روپے ٹیکس وصول کر کے نیا...
    کراچی: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،  جہاں اس کی شناخت 21 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان...
    کراچی:  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر قائد کے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید حبس اور گرمی کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت حقیقی سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے کہا ہے کہ ۔انہوںنے کہا کہ ہم ان پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریںگے جو کھیلوں کے حوالے سے ہم سے تعاون چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ازبکستان نے ویزے کی شرائط کو نرم کیا ہے اور 6مہینے کے بعد کراچی سے براہ راست ازبکستان کے لیے فلائٹ شروع ہوجائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ازبکستان ٹریڈ سینٹر کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید بڑھانا ہے ۔دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر معاشی میدان میں ترقی کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ازبکستان میں پاکستانی صنعتکاروں کے لیے کافی مواقع...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی تھانے کے ایس ایچ او ناصر محمود کی معطلی اور بی کمپنی میں تبادلے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ متاثرہ شہری کاشف کے چونکا دینے والے ویڈیو بیان نے پورے واقعے پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود پر ابتدائی طور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے آئی جی سندھ کی قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے چھاپے دوران برآمد کی جانے والی نقدی میں ہیر پھیر کی تھی۔ آئی جی سندھ کی خصوصی ٹاسک فورس نے شاہ فیصل کالونی میں گٹکا و ماوا کی فروخت کے شبے میں کاشف نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔...
    سندھ ایمپلائنز الائنس نے مذاکرات کے بعد دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پولیس نے گرفتار مظاہرین کو رہا کردیا۔ سندھ ایمپلائنز الائنس کے مرکزی قائد اشرف خاصخیلی اور ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد اشرف خاصخیلی نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے تمام لوگ پولیس نے رہا کردیئے ہیں ہم منگل کو کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرکے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محرم کی وجہ سے اپنا احتجاجی مظاہرہ مؤخر کردیا ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے دھرنا مؤخر ہونے کا اعلان سنتے ہی شرکا پریس کلب سے منتشر ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ انتظامیہ اور پولیس نے رکاوٹیں ہٹا...
    کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تین تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ تینوں چیئرمین کی تقرری 3 برس کیلئے کی گئی ہے۔ تینوں افسران منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے 27 تا 30 جون کے درمیان مون سون کی 3 روزہ بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش شہر کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن میں 78.7 ملی میٹر (3 انچ) ہوئی جب کہ دیگر علاقوں میں بھی خاطر خواہ بارش سے شہر کی حالت ابتر ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات جی جانب سے جاری کردہ اعداد وشما رمیں بتایا گیا ہے کہ سعدی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر، گلشن حدید میں 56 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 45.6 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل (شاہراہِ فیصل) پر 45 ملی میٹر...
    کراچی ائیر پورٹ پر  ایک ہی دن میں  تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش   آنے کے بعد  تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ   ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔  غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے  کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3  جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
    کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں ہے،...
    —فائل فوٹو کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔ کراچی ایئرپورٹ، یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئےکراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکراگئے، اڑان کےلیے تیار پرواز روک لی گئی۔ بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں برسات کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوگی، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش کے دوران لانڈھی اور کورنگی نالے کے چوکنگ پوائنٹس کو بوریاں ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میونسپل کمشنر افضل زیدی نے عملے کے عمراہ لکھن سوسائٹی کے قریب 12 ہزار روڈ پر واقع نالے سے 35 بوریاں برآمد کیں۔میونسپل کمشنر نے کہاکہ شر پسند عناصر شہر میں صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں مگر ہم سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نالے کے چوکنگ پوائنٹس بارشوں سے قبل صاف کردیئے گئے تھے، میئر کراچی کے حکم پر تمام افسران اور عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے ساحل پر دفعہ 144کے باوجود شہری موسم انجوائے کرنے سینڈزپٹ پہنچ گئے،دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے باوجود اتوار کو کراچی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں میں جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں واپس بھیج دیا۔سینڈ اسپٹ بیچ کے انٹری پوائنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے پکنک منانے والوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں واقع ایریا سی 5 کے رہائشی 70 سالہ معین الدین خان کے اغوا کی واردات نے پولیس اور عوامی حلقوں میں سنسنی پھیلادی ہے۔ اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے غیاث الدین خان کی مدعیت میں قائدآباد تھانے میں درج کرایا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی غیاث الدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا والد معین الدین خان مختلف فیکٹریوں اور سرکاری اداروں سے اسکریپ کا مال خرید کر شیرشاہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔ ان کا کاروبار اندرون سندھ اور پنجاب تک پھیلا ہوا تھا، اور وہ اکثر ان علاقوں کا دورہ کرتے رہتے تھے۔ غیاث الدین نے بتایا کہ 21 جون 2025 کو ان...
    پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پری مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.3 اور زیادہ سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارشوں کا سبب بننے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں...
    کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔ حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.3 اور زیادہ سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارشوں کا سبب بننے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں اب گرج...
     کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گھریلوصارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔پاور ڈویژن کی آئندہ مالی سال ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپرا نے پاور ڈویژن کی...
    شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے بعد اتوار کو مطلع جزوی ابرآلود ہے، جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، اتوار کو شہر میں ہلکی بارش اور کل بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں اگلے چند روز تک مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 85 فیصد رہنے کا امکان، جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ آئندہ ماہ سے اثر دکھانا شروع کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کہیں کہیں بارش یا ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، اور شمال مشرقی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادارے کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی سے ملک بھر میں اثر...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے بعد آج مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، آج شہر میں ہلکی بارش اور کل بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں اگلے چند روز تک مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 85 فیصد رہنے کا امکان، جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا...
    سوشل میڈیا پر محبت کے بعد کراچی آکر لیاری کے لڑکے سے شادی اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا، جسے رات گئے کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ وومن لیاقت آباد عظمیٰ خان کے مطابق پولیس کی جانب سے تیونس کی شہری 19 سالہ سندا ایاری کے ایگزٹ پرمٹ اور وطن واپسی کی کوششیں کی جارہی تھیں کہ میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر اسلام آباد میں تیونس کے سفارت خانے کے عملے نے ان سے رابطہ کیا۔ عظمیٰ خان کے مطابق خاتون سفارتکار نے ہفتہ کی دوپہر انہیں فون کرکے تمام تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے لڑکی سے خاتون سفارتکار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز) کراچی میں ایک اور شہری نیگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17سال کے نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کا ٹیسٹ 27تاریخ کو مثبت آیا تھا اور اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نوجوان کا تعلق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی سے تھا۔ کراچی میں نیگلیریا سے رواں سال انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا کی پٹھان کالونی میں شہید قبرستان کے قریب اسٹریٹ کرمنلز نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبداللہ نامی شہری سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی۔ شہری نے فوری ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اکرام کے نام سے کی گئی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گرومندر کے قریب کنزل ایمان مسجد کے سامنے واقع کوئٹہ ہوٹل پر جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے نوجوان عبد الرحمان جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی عبد الرحمان اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ ہوٹل پر موجود تھا، جہاں انہوں نے چائے کا آرڈر دیا۔ اسی دوران معمولی بات پر آپس میں تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص نے عبد الرحمان کو زور سے لات ماری، جس کے باعث اس کا سر قریب کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان کو...
    کراچی میں بارش کے دوران لانڈھی اور کورنگی نالے کے چوکنگ پوائنٹس کو بوریاں ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی نے عملے کے عمراہ لکھنؤ سوسائٹی کے قریب 12 ہزار روڈ پر واقع نالے سے 35 بوریاں برآمد کیں۔ میونسپل کمشنر نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر شہر میں صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں مگر ہم سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نالے کے چوکنگ پوائنٹس بارشوں سے قبل صاف کردئیے گئے تھے، میئر کراچی کے حکم پر تمام افسران اور عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہے۔  انہوں نے بتایا کہ میونپسل عملہ بوریاں نکالنے میں مصروف ہے۔ افضل زیدی کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کی شہر دشمن سرگرمیاں لوگوں کی تکلیف کا...
    صوبے میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال نگلیریا فاؤلری کے سبب چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوگئی، کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ دماغ خور جرثومے کا شکار ہو کر جان سے گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، دماغ خور امیوبا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ نگلیریا فاؤلری کا شکار ہو کر انتقال کر گیا، جو صوبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر میں نیگلیریا وائرس سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد رواں سال اس موذی جرثومے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق 27 جون کو ہوئی تھی، اور تشخیص کے اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ متاثرہ نوجوان کا تعلق نارتھ کراچی، ضلع وسطی سے تھا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیگلیریا ایک خطرناک دماغ خور جرثومہ ہے جو عام طور پر ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہو کر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے صاف پانی کا استعمال...
    کراچی (اوصاف نیوز)کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ روانگی روک کر طیارے کو فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا، بعدازاں معائنے کے دوران طیارے کے انجن سے پرندے کے پر ملے۔ اے 330 طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو آف لوڈ کر کے پرواز ٹی کے 709 کی روانگی رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق بارش کے بعد ایئر پورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی...
    کراچی(اوصاف نیوز) ائیرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا ، ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند، دفعہ 144 نافذ
    احسن عباسی: مون سون بارشوں کے باعث کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پر پرندوں کی آمدنے طیاروں کے لیے نئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔   نوٹم کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمحفوظ فلائٹ آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ نے بڑافیصلہ کرلیاجس کے تحت یکم جولائی سے لاہورایئرپورٹ کے رن وے یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک دستیاب نہیں ہوں گے ۔  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کا آگاہ کردیاہے،نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ روزانہ صبح پانچ سے اٹھ بجے تک ہوگا،ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی صوابدید پر رن وے فوری طور پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی...