2025-07-08@16:46:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1447
«کراچی سے بازیاب»:
(نئی خبر)
کراچی میں زلزلہ فالٹ لائن فعال ہوگئی جس کے باعث آئندہ 2 روز کے دوران مزید زلزلے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی شام سے اب تک مختلف اوقات میں متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، زلزلے سے خوفزدہ مکینوں نے رات کھلے آسمان تلے گذاری، خواتین کی جانب سے قرآن پاک کی تلاوت کا سلسلہ جاری ہے۔ سربراہ نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کراچی امیر حیدر لغاری نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لانڈھی کی فالٹ لائن گزشتہ روز سے فعال ہوئی ہے، فالٹ لائن میں انرجی جمع ہو جاتی ہے، آہستہ آہستہ انرجی ریلیز...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی میں پولو گراؤنڈ جناح باغ میں بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر شیخ حسن حسیب الرحمٰن نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اپنی فوج کے جوانوں کو جن کی جرات اور بہادری سے کیے گئے اقدام نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہاں پر کفر غالب آگیا، وہاں پر مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے لیکن ہمارے سپہ سالار کی...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ کراچی: راشد منہاس روڈ پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحقپولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس...
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ Post Views: 5
کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، تاہم ہوا میں نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت بدستور زیادہ محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے جب کہ موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ شہریوں کو نمی کے باعث معمول سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔ آج کراچی میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گھگھر پھاٹک پر ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی، جس کے دوران ایک شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر دھاوا بول دیا۔ شہری نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا، جبکہ واردات کا منظر دیکھ کر مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں ڈاکوؤں پر تشدد شروع کر دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق، 28 سالہ رحمان اور 32 سالہ علی رضا نامی ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے، جبکہ ان سے اسلحہ، خنجر/چھری اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ساتھ مار پیٹ...
— فائل فوٹو شہرِ قائد میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکانپاکستان کے معاشی حب کراچی سمیت صوبۂ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد تک رہ سکتا ہے۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کا احساس زیادہ ہوگا۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث...
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی، آج گرمی کی شدت میں کمی ہوگی تاہم موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، سمندری ہوائیں بحال ہیں۔
ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا ایکس نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ائیر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کوالالمپور سے 315 مسافر لے کر کراچی پہنچی۔انتظامیہ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرملائیشیا ائیر لائن میں آنے والے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملائشین ائیر لائن کو واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا گیا، ائیر لائن کی کراچی سے کوالالمپور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
آزاد نہڑیو: ملائیشیا کی کم ترین کرایوں والی معروف ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی، جس کا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور دیگر حکام نے والہانہ استقبال کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر پرواز کی آمد پر روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا جبکہ ڈیپارچر لانچ میں کیک کاٹا گیا۔ کوالالمپور سے آنے والی پرواز میں 298 مسافر کراچی پہنچے جبکہ واپسی پر 315 مسافر سوار ہوئے۔ ملائیشیا کے قونصل جنرل نے مسافروں کا خود استقبال اور الوداع کیا۔ٹی سی بی پاکستان میں ایئر ایشیا کا جنرل سیلز ایجنٹ ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید سی ای او علی خواجہ علی مجید کا کہنا تھا کہ ایئر...
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 20 ملازمین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ان پر سرکاری اہلکاروں نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔ متن ایف آئی آر کے مطابق، ناظم آباد نمبر ایک میں ریاض سولنگی کے گھر کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں ایس بی سی اے کی ٹیم نے بغیر اطلاع کے گھر میں داخل ہوکر کارروائی کی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے ٹیم سے وارنٹ طلب کیا، تاہم انہیں کوئی جواب نہ دیا گیا...
کراچی: ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔ ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
کراچی: شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی برقرار ہے جب کہ درجہ حرار ت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ساتھ ہی معمول سے تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو شہریوں کے لیے کافی حد تک پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے، تاہم...
کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط تحریر کیا ہے۔ خط میں نیپرا نے کے الیکٹرک کو صورتحال میں بہتری کے لیے فوری اور موثراقدامات کی سخت ہدایت کی ہے۔ نیپرا کے خط کے مطابق کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نیپرا کو کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں۔ نیپرا کے خط کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش 12 گھنٹے سے تجاوز کر گئی، لوڈشیڈنگ کی انفرادی شکایات ڈھائی سے 3 گھنٹے کی بندش کی ہیں۔ نیپرا کے خط کے مطابق شدید گرمی کی لہر میں طویل لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلیے مشکل بن گئی ہے، لوڈشیڈنگ سے تجارتی سرگرمیوں اور معیشت پر...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بدھ کو پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.4 ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور جمعے کو بھی معمول سے زیادہ گرمی پڑنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا موسم گرم اور خشک رہا، تاہم نمی کا تناسب گزشتہ روزکےمقابلے میں 28 فیصد کم رہا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود گزشتہ روزکے مقابلے میں درجہ حرارت 1.4ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق جمعے کو موسم گرم یا شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ...
کراچی کی مقامی عدالت نے بچے کی پیدائش میں تاخیر پر متعلقہ پرائیویٹ اسپتال کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپتال پہنچنے کے باوجود بچے کی بس میں پیدائش، اصل معاملہ کیا رہا؟ ڈیلیوری کے دوران غفلت برتنے سے بچے کی ہلاکت کے خلاف درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع شرقی کے روبرو پیش ہوئی۔ عدالت کی جانب سے درخواست پر پرائیویٹ انکوائری کروانے کا حکم دے دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی پرائیویٹ انکوائری کی سربراہی کریں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کو اپنے تمام گواہوں کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے اور تمام گواہوں کو مجسٹریٹ کے پاس 4 جون کو اپنے بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کردی۔ شہری کی جانب سے پٹیل...
کراچی میں زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر قائد میں موسم گرم و خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بدین اور تھرپارکر میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
---فائل فوٹو کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔سخی حسن چورنگی پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کِڈنیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا، پولیس کو شہری نے اطلاع دی تھی کہ کچھ ملزمان اس کے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں اور رہائی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن بلایا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پر اغواکاروں کا انتظار کرنے لگی، اغواکاروں کے پہنچنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی...
---فائل فوٹو محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کراچی کا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
کراچی: شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ گرفتار ملزمان سے مغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ڈی اے چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد شہریوں کی مدد سے ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل لیا گیا،...
کراچی: کراچی میں آج گرم دن متوقع ہے، پارہ41 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے، بدھ کو نمی کاتناسب 68 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے5 ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ گزشتہ روز شہرمیں انتہائی گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوا، جس کے دوران دوپہرکے وقت لوکے تھپیڑے چلے اورشدید حدت کے دوران ہیٹ ویوجیسی صورتحال رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.1 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 68 فیصد تک بڑھا جس کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 5 ڈگری اضافے سے42 ڈگری سینٹی کے مساوی رہا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ جمعرات کو درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں صباء سینیما کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔ پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت محمد فہیم تونیو کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول بلاک 2 میں پڑوسی نے کمسن بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم حسنین اللہ جان نے میرے 3 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور بچے کو لیکر وہ ملزم کے گھر گیا تو بیٹے نے ملزم کی جانب اشارہ کیا جس سے اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں وحشی پڑوسی کی 3 سالہ بچے سے بدفعلی، متاثرہ کی حالت تشویشناک واقعہ بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گھر کی سیڑھیوں پر پیش آیا تھا جبکہ مدعی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو کم عمر بہنوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی تصدیق ہوسکے گی۔ مری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتارمری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک بچی کی عمر 8 سال اور دوسری کی 16 سال ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی میں قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
لیاری سے تعلق رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ واکر شاداب بلوچ نے ننگے پیر چلنے کانیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں منعقدہ میڈیا بریفنگ میں 38 سالہ شاداب بلوچ نے کہا کہ وہ اطالوی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیارہیں۔ پاول دورا کیوچ نےگزشتہ برس ننگے پیر3490 کلومیٹر کی واک چھ مہینے میں مکمل کر کے انٹرنیشنل گنیز بک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ شاداب بلوچ 99 روز میں کراچی سے عراق کے تاریخی شہرکربلا کا 3500 کلومیٹر کا سفر ننگے پیر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب بلوچ کراچی سے میرپورخاص تک 234 کلومیٹر کا سفر5 دن میں،کراچی سے دادوتک337 کلومیٹر کا سفر10 دن اورملتان سے اسلام...
کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعرات کو شہر میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعرات کو کراچی کا موسم گرم اور شدید گرم، خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعرات کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور نمی کا تناسب 65 فیصد...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )کراچی میں ایران کے سبکدوش قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ جنوب ایشیا میں طویل البنیاد امن اور علاقائی استحکام کیلئے کام کریں اور دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالیں. کراچی میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین کا کردار ادا کرنے والے حسن نوریان نے یہ بات بطور قونصل جنرل سبکدوش ہو کر وطن روانگی کے موقع گفتگو کرتے کہی پاک بھارت سخت کشیدگی کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان اور بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے حسن نوریان نے کہا کہ ایران حکومت بھی اس صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہی ہے اور امید ظاہر کی کہ صورتحال میں...
کراچی: لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔ منگل کی صبح عوامی کالونی تھانےعلاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پرپولیس اورریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور فوری طورپرکے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا، آگ فیکٹری کی تیسری منزل پرواقع بڑے اسٹور و کٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں لگی تھی، آگ کے باعث فیکٹری میں دھواں بھرجانے کے وجہ سے فیکٹری کے ملازم...
کراچی میں ٹریفک کے مسائل کم ہونے کا نام نہیں لے رہے، شارع فیصل پر ناتھا خان پل کی چڑھائی سے قبل سڑک میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا جس نے شہریوں کو نئی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ ڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ جانے والا راستہ پہلے ہی ٹریفک کے بوجھ سے سست روی کا شکار تھا، اب اس گڑھے نے صورتحال مزید خراب کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند منٹوں کا سفر اب گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔ ناتھا خان پل حالیہ مہینوں میں متعدد بار مسائل کا سبب بن چکا ہے، تاہم اس بار حفاظتی دیوار کی عدم تعمیر اور سست رفتار مرمتی کام نے شہریوں کو شدید مایوسی سے دوچار کر دیا...
کراچی: کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کر دیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے وفد کو خوش...
کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور جمعرات و جمعہ کے روز درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات و ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ مئی کے اختتام پر کراچی میں مرطوب موسم، جون کے آغاز پر شدید گرمی کا امکان ہے۔ رواں ماہ (مئی) کے اختتام اور جون کے آغاز پر کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ جمعرات اور جمعہ کو پارہ 40 ڈگری...
کراچی: دنیا میں سب سے مہنگا آم میازاکی ہے جو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے فی کلو میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس آم کی قسم میازاکی ہے جن کی کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ سرخ اور جامنی رنگ اور غیر معمولی مٹھاس کے حامل میازاکی آم کی اس سے قبل جاپان سمیت دیگر ممالک میں پیداوار ہوتی تھی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں، میازاکی آم کی قیمت $800 سے $900 فی کلو گرام ہے، جو پاکستان میں تقریباً 250,000 سے 300,000 روپے کے برابر ہے۔ میازاکی آم کو اس کے گہرے جامنی رنگ، بغیر ریشے کے گودے اور بھرپور، خوشبودار ذائقے سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی منفرد خصوصیات نے اسے عرفیت حاصل کی ہے جیسے...
مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کیلئے رکھا تھا، ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے...
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات، جمعہ کو پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران تیز سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 میں سے پولیو کے 4 کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم جون تک جاری رہے گی۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ بھر میں...
کراچی: کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا۔...
شہرِ قائد کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Post Views: 4
احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی چار اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ منسوخ ہونے والی پروازیں تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342 (کراچی سے بانکوک)، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 (کراچی سے لاہور)، ریاض ایئر پلن کی پرواز ایف تھری 662 (کراچی سے ریاض) اور السعودیہ ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 (کراچی سے جدہ) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل چیلنجز ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا ری فنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب...
عاطف شیروانی نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی مضبوط ڈھال بن گئے سیکٹر 9پلاٹ 487اور سیکٹر 5C2 پلاٹR147پرغیر قانونی بالائی منزلیں تعمیر کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج اسحاق کھوڑو سسٹم کے تحت کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ کمزور بنیادوں پر تعمیر کی جانے والی بالائی منزلوں سے کراچی کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔ بلڈنگ افسران کو غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دی جا رہی ہے۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ضلع...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اجارہ داری نظام کے ذریعے عوام کو دبا کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے فاران کلب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت سوشل میڈیا میٹ اپ بعنوان کراچی کونیکٹ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ساتھ ملا کر انقلاب اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اخلاقیات، معیشت، معاشرت، تجارت، قانون، تعلیم، ذاتی و معاشرتی زندگی اور حکومت و ریاست سمیت ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اسلام کے پیغام کو نشر کرنے کے لیے جو جو جدید...
کراچی: اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 60 فیصد ہونے کے سبب شہری گرمی سے بلبلا اٹھے اور درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تاہم نمی بڑھنے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت 8 ڈگری زیادہ محسوس کی گئی جس کے سبب دوپہر کے وقت ہیٹ ویو جیسی صورت حال رہی اور شہری گرمی سے نڈھال ہوگئے۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق 26 اور 27 مئی کو شہر کا موسم انتہائی گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے اور پیر کو...
---فائل فوٹو کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنےکا امکان ہے۔ کراچی: اگلے 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوا چل رہی ہے، اس...
کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 15 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ گزشتہ روز، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
کراچی: شہر قائد میں بکرے کی چوری کا ایک غیرمعمولی اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چوری کا الزام کسی عام شہری پر نہیں بلکہ قانون کے محافظوں پر لگایا گیا ہے۔ عزیز آباد تھانے کے سات پولیس اہلکاروں پر ایک بکرا چرانے کا الزام عائد ہوا ہے، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غیرقانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ایک اہلکار کو بکرا علیحدہ کرتے اور پھر دوسرے اہلکار کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اُسے لے کر روانہ ہو جاتا ہے۔...
صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دے دی...
سٹی42: طوفان کے دوران ایک مسافر طیارہ شدید طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا، مسافر بلند آواز سے کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خوفناک حادثہ ٹل گیا۔ مشہور سیاستدان بھی اس طیارے میں سوار تھے۔ آج شام لاہور میں شدید نوعیت کا ڈسٹ سٹارم آیا تو کئی طیارے فضا میں تھے۔ بعض مسافر طیاروں کا رخ بروقت دوسرے محفوظ ائیرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا تاہم کراچی سے لاہور آنے والا ایک مسافر طیارہ اس ڈسٹ سٹارم میں پھنس گیا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے یہ فلائٹ اس ڈسٹ سٹارم کے وقت لاہور کی فضا میں ہی تھی۔ فلائٹ شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت اور عوامی رسائی یقینی بنانے کے لیے انہیں ڈیجیٹل نقشے پر لانے کی ہدایات جاری کردیں۔ کراچی میئر آفس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جہاں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ طارق مغل نے بتایا کہ اب تک 219 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں، مزید اسکیمیں 30 جون سے پہلے مکمل کی جائیں گی، تقریباً 2.5 ارب روپے مالیت کے منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ان کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ میئر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو گوگل میپ پر اپڈیٹ کیا...
لاہور میں طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے، جبکہ لاہور پہنچی 2 پروازوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے، شدید طوفان کے باعث نجی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچی۔ یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر نجی ایئرلائنز کی پرواز ایف ایل 942 نے لاہور ایئرپورٹ پر رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی۔ آندھی کے باعث طیارے کو شدید ہچکولے لگے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کو واپس کراچی بھیج دیا گیا۔...
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیااسلام آباد سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی جبکہ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے...
کراچی: لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کا 10 واں سالانہ کانووکیشن ہفتے کو لیاقت کالج میں منعقد ہوا جس میں ایم بی بی ایس سال 2024 کے 103 گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ کانووکیشن میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر مریم، دوسری ڈاکٹر ملائیکہ اور تیسری ڈاکٹر علینہ امین محمد نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر منال ارشد ملک کو بہترین گریجویٹ کے اعزاز میں ”واجد علی شاہ میڈل“ سے نوازا گیا۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے طالبعلموں کو اسناد تفویض کیں۔ تقریب میں لِیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کریم اللہ مکی سمیت دیگر فکلیٹی اراکین اور طلباء و...
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے 4 اموات کی تصدیق کردی، نجی ہسپتال کے حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں۔ نجی چینل کے مطابق ماہرِ متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں کورونا کی علامات وہی ہیں، جو گزشتہ برسوں میں سامنے آتی رہی ہیں۔ مریضوں میں کھانسی، نزلہ، بخار اور جسم میں درد کی نمایاں علامات شامل ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، رش والی جگہوں پر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ کورونا سے بچوں اور بزرگوں کو بالخصوص محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی...
شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تنا سب 69 فیصد ہے۔ Post Views: 2
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی کہ ہم ٹورنامنٹ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے...
شہرِ قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں آج شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور ایسے میں شہر کے سمندری طوفان کی زد پہ آنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت جمعرات کے روز 33 سینٹی گریڈ تھا جس میں آئندہ روز تک اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے نظام کی اطلاع دی جو کراچی سے تقریباً 1,075 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، جب یہ شمال کی طرف بڑھتا ہے تو یہ نظام ڈپریشن میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی...
غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرے کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گرانڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
کراچی: لانڈھی نمبر 4 کے علاقے میں تیز رفتار آئل ٹینکر جمعرات کی صبح ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں سڑک پر بڑی مقدار میں آئل پھیل گیا۔ حادثہ لانڈھی نمبر 4 پولیس اسٹیشن کے قریب پی پی او چورنگی پر پیش آیا۔ ٹینکر کے الٹنے کے فوری بعد اس میں موجود آئل سڑک پر پھیل گیا، جس سے ٹریفک کے لیے مشکلات پیدا ہو گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، فائربریگیڈ اور ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے بعد متعلقہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا...
کراچی(اوصاف نیوز) کراچی میںگرمی کی شدت بڑھتے ہی شہریوں میں ڈائریا کےمرض میں اضافہ ہوگیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی . شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہری ڈائریا کےمرض میں مبتلاہوگئے . شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال جا پہنچی ، مریضوں میںبڑی تعداد بچوں کی ہے . صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں ڈائریا کے مریض لائے جارہے ہیں اور ڈائریا سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر وسیم کے مطابق آلودہ پانی اور غیر معیاری کھانا ڈائریا کی بڑی وجہ بن رہا ہے جب کہ ڈائریا کے باعث جسم میں پانی کی کمی سے جان...
—فائل فوٹو غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور ہوگئی، کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
کراچی: آج 22 مئی 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن اس سانحے کی تلخ یادیں آج بھی متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔ یہ المناک واقعہ 22 مئی 2020 کو پیش آیا، جب لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 8303، جس میں 91 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ چند خوش نصیب افراد معجزانہ طور پر زندہ بچے۔ مزید پڑھیں: کراچی طیارہ حادثے کی...
لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی ہو گئی،جس پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ 2گھنٹے 47منٹ پرواز کے بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی،پائلٹ کی جانب سے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا،اے ٹی سی حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی طیارے کو بحفاظت کراچی لینڈ کروا لیا گیا۔ کراچی ائیرپورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کرکے طیارہ کو گراؤنڈ کردیا گیا،مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیا گیا۔ ایئر لائن انتظامیہ کاکہنا ہے کہ متبادل طیارے کے انتظام تک مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔ مزیدپڑھیں:گرمی بڑھتے ہی لیموں کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ،قیمت جانئے
فوٹو فائل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی میں زیر تعمیر 'ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز کا بتایا جسے دنیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال قرار دیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (ایس آئی سی وی ڈی) کی کارکردگی اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، سیکریٹری وزیراعلیٰ زمان ناریجو اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس آئی سی وی ڈی پروفیسر جاوید سیال سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نےایس آئی سی وی...
سٹی 42 : لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی پیش آئی، جس کے باعث طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ۔ 2گھنٹے 47منٹ پرواز کے بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی، جس پر پائلٹ نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا، اور طیارے کی بحفاظت کراچی لینڈنگ کروائی گئی ۔ ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 250 سے زائد عازمین حجاز سوار تھے، لینڈنگ کے بعد مسافروں کو لاونج منتقل کرکے طیارہ کو گراونڈ کردیا گیا، طیارے کے مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ارکان اسمبلی کو 3 گھنٹے کی بریفنگ؛ 80 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ ائیرلائن...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ Post Views: 4
کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ زخمی حالت...
کراچی: بدھ سے وسطی و بالائی سندھ ہیٹ ویو کی نئی لہر کی لپیٹ میں آئیں گے جبکہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، تاہم شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا جس کے مطابق بدھ سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جبکہ صوبے کے بالائی اور وسطی اضلاع میں ایک اور ہیٹ ویو آنےکا امکان ہے، دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے4 تا6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، دن کے...
بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی گورو آریا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پر قبضے کی باتیں کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ کی صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارت کے دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ففتھ جنریشن فائٹر 10,12 سال بعد بننا شروع ہو گا جبکہ چائنہ کا J21 بن چکاہے اور J30 آ رہا ہے۔ امریکا کے پاس کئی سالوں سے F22 چل رہا ہے اور F35 امریکا میں تو اڑ رہا ہے اس کے ساتھ 10 اور...
کراچی: سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں کل سے ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے جس کے سبب دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ صوبے میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے بھی موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل، بدھ اور...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ Post Views: 3
آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ، سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری شہر میںسمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات شہر قائد میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور موسم شدید گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت تین سے چار ڈگری زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو کسی حد تک موسم کو...
کراچی: شہر قائد میں تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 10 میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فاتم علی ولد محمد وسیم اور کبیر ولد ماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، تین چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکیارڈ کراچی میں نیوی کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جنگ کی سلگتی آگ کو ڈھانپا، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو Man of Peace قرار دے دیا۔ مزید :
ضلع کورنگی پولیس مسلح ڈکیتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی جب کہ موٹر سائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا اور رواں سال روشنیوں کے شہرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرجاں بحق شہریوں کی تعداد 46 ہو گئی۔ شہرقائد میں مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں معصوم ونہتے شہریوں کے جاں بحق ہونے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ پیرکی دوپہرعوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی ساڑھے تین میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپر موٹرسائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کوشدید زخمی کردیا اوراس کا موبائل فون اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔ مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان کافی دیرتک جائے وقوع پرپڑا...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔حکام کے مطابق وزیر اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریںگے۔ مزید :
وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وزیراعظم پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے جہاں آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف کی کراچی میں سیاسی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی اور ریونیو امور پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو گی۔
کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں پیر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔ راولپنڈی میں کراچی کنگز سے میچ میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اسی مناسبت سے ٹیم کی جرسیاں تیار کرائی ہیں، پنک ربن مہم کا مقصد اس بیماری کیخلاف لوگوں کو شعور دینا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کنگز کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے کیپس استعمال کریں گے، دوران میچ پلیئرز، میچ آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بیماری سے متعلق اظہار کریں گے۔ Post Views: 3
اسلام آباد،کراچی (نوائے وقت رپورٹ +کامرس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کرینگے، وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کرینگے۔ Tagsپاکستان
کراچی: سیو پاکستان فاونڈیشن کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے فرئیر ہال سے نشان پاکستان پارک تک ہیوی بائیک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز فرئیرہال سے ہوا اور تین تلوار چورنگی سے ہوتی ہوئی نشان پاکستان پارک پہنچی، ریلی میں منفرد اور چمچماتی مختلف اقسام کی ہیوی بائیک کی بڑی تعدادشامل تھی۔ شرکاء کا کہناتھا کہ افواج پاکستان نے ہندوستان کو دندان شکن جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، سی ویو پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل سیو پاکستان فاونڈیشن کامران چوہان نے کہا کہ افواج پاکستان نے مودی کو دندان شکن جواب دیکر قوم کا سرفخر...
کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ اسام ٹائمز۔ محکمہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔ محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے...
اشیا کی طلب بڑھنے کے باعث حالیہ دنوں میں ان کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے اور ان اشیا کی قیمتیں ہزار روپے سے لے کر 2500 روپے یا اس سے زائد تک بڑھ گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی اور مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل کی وجہ سے یہاں کے مکین اذیت سے دوچار ہیں، متوسط اور غریب آبادیوں میں رہائشی پورشنز کی کثرت کے باعث کئی چھوٹے فلیٹوں میں ہوا کا گزرنا بھی ناممکن ہوتا ہے۔ گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کیلئے اپنے گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، لوگ ان مسائل سے بچنے کیلئے متبادل ذرائع توانائی پر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔...
—جنگ فوٹو محکمۂ کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔...
کراچی: شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ شام کے وقت نمی کا تناسب 65 تا 75 فیصد رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس ہو سکتی ہے جبکہ سمندری ہواؤں کے ساتھ شہر میں مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ ہائی پریشر کا بالائی ماحول کو اپنی گرفت میں رکھنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 20 مئی تک صوبے کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ اس کے زیر اثر دادو، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز،...
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں جنوب مغربی سے 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ Post Views: 4
—فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔لاہور میں 42 جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔ محکمۂ موسمیات نے آج شام اور رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 7:30 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 5 میں کامیابی ملی اور 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی کو 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی اور 4 میں ناکامی کا سامنا رہا، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔