کراچی میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی کا واقعہ، 70 سالہ شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پولیس افسر کے مطابق والد اپنے داماد کے ہمراہ موقع پر پہنچا تھا اور والد نے فوری مدد گار 15 پولیس کو اطلاع کر دی تھی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شر قائد میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی بادل گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق نامی ملزم کو پکڑا تھا اور علاقہ مکینوں نے متاثرہ بچی کے والد کو اطلاع کر دی تھی۔
پولیس افسر کے مطابق والد اپنے داماد کے ہمراہ موقع پر پہنچا تھا اور والد نے فوری مدد گار 15 پولیس کو اطلاع کر دی تھی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زیادتی کا کے مطابق ملزم کو کر دیا
پڑھیں:
خاتون کی نشاندہی پر موبائل فون اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس مددگار 15 زمان ٹاؤن یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند ہی منٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار 15 پر زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری خاتون نے موبائل فون اور پرس چھیننے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اورخاتون سے ابتدائی معلومات حاصل کیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ ملزم کے گھر سے واقف ہے اور نشاندہی کراسکتی ہے۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، پرس اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ بعد ازاں گرفتار ملزم اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔