شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کمرشل ایریا میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی گلے میں پھند لگی لاش ملی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان بدر کمرشل ایریا کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندے سے لٹکی لاش کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکن اور پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔

پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد خواجہ سرا کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

 اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ خواجہ سرا کی شناخت ابیہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا اصل نام عبداللہ بابر ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سرا یسریٰ نامی لڑکی کے ہمراہ فلیٹ میں کرایے پر رہتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سو کر اٹھی تو کمرے میں ابیا کی گلے میں پھندا لگی لاش لٹک رہی تھی جس پر اس نے اپنے دوستوں کو فون کر کے واقعے سے آگاہ کیا اور انھوں نے موقع پر پہنچ کر خواجہ سرا کی لاش اتار کر مدد گار 15 پر اطلاع دی۔

خواجہ سرا  کی گردن پر پھندا کا نشان موجود اور ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ سرا کی

پڑھیں:

کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی

پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی پولیس چیف کا عزیزآباد ایس ایچ او کو شوکاز
  • کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی: ڈیفنس میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کا کزن زیرِ حراست
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی: ہنی مون پر سیالکوٹ سےکراچی آئی 17 سالہ دلہن کی پھندا لگی لاش کا معمہ حل نہ کیا جاسکا
  • کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد 
  • کراچی، ڈیفنس بدر کمرشل میں فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد