کراچی: فائرنگ سے خاتون جاں بحق، متضاد بیانات پر پولیس کو اہلِ خانہ پر قتل کا شُبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 20 میں پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، لڑکی ایک طرف گردن جھکائے بیٹھی تھی، سمجھے کہ سو گئی، تقریب کے بعد بیٹی کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ گر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا یا حادثاتی طورپر گولی لگی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کی گولیوں کے کچھ خول ملے ہیں، واقعے سے متعلق اہل خانہ متضاد بیان دے رہے ہیں، پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، جَلد حقائق سامنے آجائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ژوب: گورنر بلوچستان کے رہائشگاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 5 زخمی
گورنر بلوچستان جعفر خان سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار، پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گورنر کے رہائشگاہ میں پیش آیا اور زخمیوں میں شامل طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین کی طرف سے ہوئی، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ فائرنگ کیسے اور کیوں ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں