باکو سےبھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔ پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انجینئرز کا احتجاج: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
ویب ڈیسک:پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق انجینئرز کے کام روک دینے سے جہازوں کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے دبئی اور ملتان جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے لاہور، کوئٹہ اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
اسی طرح لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بھی شیڈول کے مطابق روانہ نہ ہو سکی، اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
پی آئی اے کے انجینئرز کا مؤقف ہے کہ تنخواہوں، الاؤنسز اور سروس اسٹرکچر سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو متاثر کرنا مسافروں کے ساتھ زیادتی ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم اگر معاملہ جلد حل نہ ہوا تو فلائٹ شیڈول مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔