قومی ایئر لائن کو برطانیہ کیلئے براہ راست پرواز کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
— فائل فوٹو
پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار ہوگئی۔ قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔
اس بارے میں برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے قومی ایئر لائن کے سی ای او کے نام اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی ایئر لائن کو پانچ سال بعد کارگو فلائٹس چلانے کی مستقل اجازت مل گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو فلائٹس کے بعد برطانیہ کے لیے مسافر بردار پروازیں چلانے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
برطانوی ادارے کی جانب سے 23 ستمبر کو جاری ہونے والے خط کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس سے برطانیہ کے لیے دی گئی ہے۔ کارگو فلائٹس کا اجازت نامہ 18 اگست 2030 تک کے لیے ہے۔
جاری خط کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جانے والے سامان کی چیکنگ کے لیے EDS مشین کا استعمال نہیں ہوگا لیکن برطانوی سیکیورٹی حکام قومی ایئر لائن کے طریقہ کار کا اچانک معائنہ کر سکیں گے۔
کئی سالوں کے بعد اب قومی ایئر لائن برطانیہ کو براہ راست کارگو بھیج سکے گی، تاہم قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں اس وقت کوئی کارگو طیارہ موجود نہیں ہے۔
پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر بردار پروازیں چلانے کی اجازت بھی مل گئی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری حاصل ہوگئی ہے۔
پی آئی اے مسافروں کے لیے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔
پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ روز ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سیکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔
بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشنز اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہیں۔
واضح رہے کہ سابقہ حکومت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین نے جولائی 2020 سے قومی ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے براہ راست پی آئی اے کی اجازت کے مطابق کے بعد گئی ہے
پڑھیں:
برطانیہ کیلیے براہ راست پروازیں:پی آئی اے لائسنس لینے میں ناکام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ائرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔ پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانوی محکمے ڈی ایف ٹی نے نجی ائرلائن ائربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ائرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ائر لائن پی آئی اے کو جہازوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ائربلیوکے ائربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ائربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔