برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز کب سے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
برطانیہ کے لیے پاکستان سے کارگو فلائٹس کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کارگو فلائٹس کے لیے برطانیہ نے مستقل اجازت دے دی ہے جبکہ برطانیہ کےمحکمہ ٹرانسپورٹ نےسی ای او قومی ایئرلائن کے نام سے اجازت نامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری مل گئی
برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے خط کے مطابق قومی ایئرلائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے برطانیہ کے لیے دی گئی ہے، اجازت نامہ 18 اگست 2030 تک کے لیے ہے، اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جانے والے سامان کی چیکنگ کے لیے ای ڈی سی مشین کا استعمال ضروری نہیں رہا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اجازت نامہ کے مطابق قومی ایئرلائن کے طریقہ کار کا برطانوی حکام اچانک معائنہ کرسکیں گے، کئی سالوں کے بعد اب قومی ایرلائن برطانیہ کو براہ راست کارگو بھیج سکے گی تاہم قومی ایئرلائن ابھی برطانیہ کے لیے مسافر پروازوں کی اجازت ملنے کا انتظار کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے نے 2 ہفتوں کے لیے کینیڈا کے لیے فلائٹس معطل کردیں
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کریں گے، گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ طور پر قومی ایئرلائن کو آگاہ کردیا تھا، قومی ایئرلائن نہ صرف مسافر بلکہ کارگو طیارے بھی لے کر جائے گی۔
پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکیورٹی اور کارگو کو 5 سال کے لیے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے، بین الاقوامی اداروں کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹس قومی ایئرلائن پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجازت نامہ برطانیہ پرواز پی آئی اے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ پرواز پی ا ئی اے برطانیہ کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔