اسلام آباد:پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانیہ کا محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔

قومی ایئر لائن  کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایئربلیوکے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: برطانیہ کے

پڑھیں:

امریکا نے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف47 کی تیاری شروع کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن ایف 47 لڑاکا طیارے کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 ء تک متوقع ہے۔یہ اعلان چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی نئی جنگی مشینری کی نمائش کے 3 ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے ائر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے ایف 47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننسپروگرام کے تحت ایف 22 کی جگہ لے گا۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے جدید ترین لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع کردی
  • برطانیہ کیلیے براہ راست پروازیں:پی آئی اے لائسنس لینے میں ناکام
  • امریکا نے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف47 کی تیاری شروع کردی
  • پی آئی اے ناکام، نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا
  • برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں، پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام
  • امریکا نے چھٹی جنریشن کے جدید ترین لڑاکا طیارے F-47 کی تیاری شروع کر دی
  • جیولرز کے خلاف ایف بی آر کی کارروائیاں شروع، نوٹسز جاری کردیے
  • برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی پر بات چیت جاری ہے، چوہدری سالک
  • ممکنہ روسی حملے کا خطرہ، برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ پر پروازیں شروع کردیں