ایشیا کپ سپر فور، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل ہیں جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کو سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سری لنکا کو بنگلادیش جبکہ پاکستان کو بھارت نے ہرایا تھا۔
ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کےلیے دونوں ٹیموں کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے ، شکست کی صورت میں اس ٹیم کا ٹورنا منٹ میں آگے جانے کا سفر انتہائی مشکل اور اگر مگر کا شکار ہوجائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ سری لنکا سپر فور
پڑھیں:
دورہ پاکستان، سری لنکا کی ون ڈے، ٹی20 ٹیموں کا اعلان
کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔
سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔
ایس ایل سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکا وائٹ بال ٹیموں کی قیادت چاریتھ اسالنکا کریں گے جبکہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ہی اسکواڈز کا حصہ ہیں۔
لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجہ پکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔
سری لنکن بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 8 نومبر کو کولمبو سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گی۔