ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف میچ کیلیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ٹیم میں شامل ہونے والے حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔
حسین طلعت نے بھارت کے خلاف میچ میں 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے تھے۔
حسن نواز جو 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریز کی مدد سے 449 رنز بناچکے ہیں، رواں ایشیا کپ میں اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔
وہ عمان کے خلاف نو، بھارت کے خلاف پانچ اور یو اے ای کے خلاف تین رنز بناسکے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان ٹیم کو فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنی ہوگی بصورت دیگر معاملہ اگر مگر پر منحصر ہوجائے گا۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ سپر فور مرحلے میں ٹاپ ٹو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف ٹیم میں
پڑھیں:
ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔
بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچ جیتے جب کہ پاکستانی ٹیم دو میچز جیتی اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست ہوئی۔