’’ سری لنکا کو ہراؤ یا گھر جاؤ ‘‘  گرین شرٹس پر سخت دباؤ آگیا، ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کا اہم مقابلہ آج ابوظبی میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر 4 میچ میں بھارت سے شکست نے پاکستانی ٹیم کا سفر دشوار بنا دیا، اسے فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے منگل کو سری لنکا پر لازمی فتح درکار ہوگی، یہ اہم ترین میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا، جہاں پر بھارت کو آخری گروپ میچ میں عمان جیسی نوآموز ٹیم کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 گرین شرٹس کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے جو بھارت سے شکست کے بعد مائنس میں پہنچ چکا، ٹیم آخری نمبر پر ہے۔ پاکستان اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکا اور دونوں شکستیں بھارت سے میچز میں ملی ہیں ،ٹیم نے کمزور عمان اور یواے ای  کو زیر کرکے سپر 4 میں جگہ بنائی۔

 اس دوران وہ موزوں کمبی نیشن کی تلاش میں سرگرداں رہی ، یہ سلسلہ منگل کے میچ میں بھی برقرار رہنے کی توقع ہے، صائم ایوب ابتدائی 3 میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے مگر ساتھ میں وکٹیں لے کر افادیت ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے، اتوار کے میچ میں جب انھوں نے 21 رنز بنائے تو ایک بھی وکٹ ہاتھ نہیں آئی، انھیں اسپن بولنگ کوالٹی کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، صاحبزادہ فرحان نے بھارت سے میچ میں ففٹی سے اعتماد بحال کرلیا ،وہ ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے کیلیے بے چین ہیں۔

 اسی طرح گزشتہ میچ میں غلط آؤٹ دیے جانے والے فخر زمان اپنا غصہ نکالنے کی کوشش کریں گے، فاسٹ بولرز کو موجودگی کا احساس دلانا ہوگا، ٹیم بھارت سے میچ کے بعد ابوظبی پہنچ چکی تاہم آرام کو ترجیح دی۔

 کپتان سلمان علی آغا بھارت کے خلاف ٹیم کی قدرے بہتر بیٹنگ کیلیے جہاں خوش ہیں وہیں انھیں پاور پلے میں خراب بولنگ پر تشویش بھی ہے، انھوں نے کہا کہ ہم آنے والے میچز میں زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم گروپ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی مگر سپر 4 کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گئی، اسے بھی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے لازمی فتح درکار ہوگی، اس کی بیٹنگ لائن کافی مستحکم اور ورائٹی سے بھرپور بولنگ اٹیک پاکستانی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے، شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ سلو اور کنڈیشنز اسپنرز کیلیے موزوں ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارت سے میچ میں

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو پھر آمنے سامنے ہوں گے

لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج  کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں  ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم دو اکتوبر کو پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میں  دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبرکو  کھیلیں گی۔ آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا اورپندرہ اکتوبرکوانگلینڈ سے مقابلہ شیڈول ہے۔

پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلے گی جبکہ آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا سے رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا سے جیت کے لیے پرامید ہیں، بھارت سے دوبارہ فائنل میں مقابلہ ہوگا: صاحبزادہ فرحان
  • سری لنکا سے شکست کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات باقی
  • پی ٹی آئی نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کیلیے سنگ میل قرار دیدیا
  • پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • ’اب پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں‘، اعداد و شمار نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو غلط ثابت کردیا
  • پاک بھارت میچز کی تاریخ؛ انڈین ٹیم دباؤ کا شکار ، گرین شرٹس کا حوصلہ ہمیشہ بلند رہا
  • پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
  • ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت کا آج ایک اور بڑا مقابلہ
  • ارشدیپ سنگھ ٹی 20 انٹرنیشل میں 100 وکٹیں لینے والی پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے