طیاروں کے نیویگیشن سسٹم میں خرابی، کراچی کی فضائی حدود متاثر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
کراچی کی فضائی حدود میں ایک غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران جی پی ایس سگنلز میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب جہاز لینڈنگ کے لیے نیچے آ رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق طیارے کے کپتان نے سگنلز میں مسئلہ پیدا ہونے پر فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے بروقت رہنمائی فراہم کی اور طیارے کی لینڈنگ میں معاونت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کی رہنمائی کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کا یہ جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا اور کسی قسم کا نقصان یا ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ اس واقعے کے بعد ماہرین نے سگنلز میں آنے والی اس خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔