قومی اے آئی پالیسی سے معیشت بڑھے گی، لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے زیر اہتمام قومی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی پر منعقدہ سیمینار میں ماہرین نے کہا ہے کہ پالیسی کے مؤثر نفاذ سے ملک کی معیشت میں 7 تا 12 فیصد اضافہ اور 2030 تک 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی متعارف کرانے کا فیصلہ، فائدہ کیا ہوگا؟
’اے پی پی‘ کے مطابق سیمینار میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور انڈسٹری لیڈرز نے شرکت کی اور زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اے آئی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
ماہرین نے زور دیا کہ پالیسی کی کامیابی شفافیت، شمولیت اور حکومت، نجی شعبے و تعلیمی اداروں کے قریبی تعاون پر منحصر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
PIDE قومی اے آئی پالیسی لاکھوں نوکریاں معیشت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قومی اے آئی پالیسی لاکھوں نوکریاں
پڑھیں:
معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا۔اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اعدادوشمار جاری کردیے،اکتوبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرخسارے میں چلاگیا،ستمبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسرپلس رہا تھا۔
رواں مالی سال کے4ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 73 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے چار ماہ کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 256 فیصد اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نرم درآمدی پالیسی سے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،آئی ایم ایف نے پاکستان پر درآمدات پر سختی ختم کرنے کا کہہ رکھا ہے۔