پنجاب کے شمالی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پی ڈی ایم اے(pdma) کی جانب سے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے.دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارشیں متوقع ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے موسم سرما کو پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل سردیوں میں شامل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق لا نینا نامی موسمیاتی رجحان بحرالکاہل کے خطِ استوا میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں کمی پیدا کر رہا ہے.
واضح رہے کہ امریکی موسمی پریڈکشن سینٹر سمیت مختلف عالمی اداروں نے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیئے ہیں کیونکہ بحرالکاہل کے کئی حصوں میں پانی کا درجہ حرارت معمول سے تیزی سے کم ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب کے
پڑھیں:
پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ نیا الرٹ جاری
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے اور دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے لہٰذاتمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ محکمہ صحت، آب پاشی اور تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آندھی و طوفان کی صورت حال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورت حال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں اور ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔