کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے ناکام خودکش حملے کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے منسلک دہشت گردوں کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر خودکش حملہ آور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور کی گاڑی جیسے ہی سیکیورٹی حصار کے قریب پہنچی تو فورسز نے فوری طور پر ردِعمل دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔

شدید جھڑپ کے دوران خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک حملہ آور دھماکے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔ اس جھڑپ میں 12 معصوم شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی اکثریت کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تاہم دو ایف سی اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو محفوظ بنایا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دستی بم، جدید اسلحہ، گرنیڈ لانچرز اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جو ان کی منظم کارروائی کی نشاندہی کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے اسے ناکام بنا دیا جبکہ شہر بھر کے سیف سٹی کیمروں کے فوٹیجز بھی حاصل کر لیے گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کے لیے فوری امداد اور زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایات جاری کیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایف سی جوانوں کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ کے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام دیا جو قومی سلامتی کے لیے باعثِ فخر ہے۔

مقامی شہریوں نے بھی اس حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔

دوسری جانب، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع کر لیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کے ڈی این اے سیمپل بھی حاصل کر لیے گیے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاوٴن خود کش دھماکے کے 25 زخمی اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے جبکہ ٹراما سینٹر سے ایک شدید زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا اور 2 زیر علاج ہیں، 11جاں بحق افراد میں سے 8افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خود کش حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے تھے۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق گردوں کے حملہ آور ایف سی کے لیے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک