خیبر پختونخوا سے مری آتے ہوئے لگتا ہے جیسے کسی اور ملک میں آگئے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا لاہور کے علاوہ کوئی گھر ہے تو وہ مری ہے، مری کے ساتھ رشتے کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔
ساملی میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی تمام سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ بھوربن میں جدید اسپتال بنائیں گے، مری میں ایکسپریس وے بنائی جسے لاکھوں استعمال کرتے ہیں، مری کے اسکولوں کی بھی اپگریڈیشن ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار
مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مری آتے ہوئے لگتا ہے جیسے کسی اور ملک میں آگئے، ہمارے اقدامات سے مری میں واضح فرق نظر آرہا ہے، مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فورس بنائی، پنڈی سے مری کے لیے ٹرین بھی چلانے جارہے ہیں اور مری کے لیے 15 گرین بس بھی چلائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے ساہیوال میں کوئی کارڈیالوجی اسپتال نہیں تھا ہم نے ہی اسپتال بنایا، سیاست خدمت کا نام، ہے، سیلاب کے دنوں میں دفتر میں نیہیں بیٹھا بلکہ مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ ساتھ رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال پنجاب مری مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال مریم نواز مریم نواز نے کہا مری کے کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوخیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
صوبائی وزیرِ ہائر ایجوکیشن مینا خان کا قلم دان تبدیل کرکے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔
پشاور خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10...
معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی کو وزیر بناکر ہائر ایجوکیشن کا محکمہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔