data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے مقامی ہال میں الخدمت اسپتال لطیف آباد میں مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈونر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مخیر حضرات نے مختلف پراجیکٹس کیلیے اپنے عطیات دیے۔الخدمت اسپتال لطیف آباد میں مدراینڈ چائلڈ، آئی، ڈینٹل، فزیو تھراپی، ڈیجیٹل ایکسرے،آپریشن تھیٹر،الٹرا ساؤنڈ،ماہر نفسیات، دل کے امراض کے ماہر، ارتھو پیڈیک، گائناکالوجسٹ، ماہر امراض اطفال اور او پی ڈی کی سہولیات موجود ہیں۔ ڈونر کانفرنس سے سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن نعیم عباسی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، محمد علی چوہان، جنرل سیکرٹری الخدمت سلیم خان، سماجی رہنما ایڈووکیٹ جنید الحق انصاری، ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید اقبال، چیئرمین عائشہ ظہور فاؤنڈیشن اعظم چوہان، پیما حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر اعتزاز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الخدمت اسپتال لطیف آباد ڈاکٹر عزیز الرحمن، ایڈمنسٹریٹر ہسپتال فرقان حفیظ اورچائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہد اختر خانزاہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز سمیت خواتین، تاجر برادری،جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران وکارکنان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں عوام کو صحت کی جدید سہو لیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہم یہ سب کام لوگوں کی فلاح و بہبود اور اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ اپنے اسپتال میں سہولیات مزید بہتر کر سکیں جس کے لیے ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔علاج معالجے کی بنیادی اور معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان کی بڑی آبادی اس بنیادی حق سے محروم ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن جہا ں دیگر شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، وہیں صحت کے شعبے میں بھی خاطر خواہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے ہی خدمات انجام دے رہی ہے،خدمت کے کاموں کا آغاز مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کی ہدایات کی روشنی میں شروع کیا گیاجو الحمد اللہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر بھی جاری وساری ہیں۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدآباد نعیم عباسی نے کہاکہ ا لخدمت فاؤنڈیشن غم سمیٹنے خوشیاں بکھیرنے کیلیے مخیر حضرات سے تعاون مانگ رہی ہے۔الخدمت کا مقصد ایمانداری سے انسانیت کی بلاتفریق خدمت ہے ،الخدمت جیسے ادارے ملک میں موجود ہوں تو غریب عوام کو فکر نہیں کرنی چاہیے۔الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کے پریشان حال عوام کیلیے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کو کامیاب ڈونر کانفرنس کے انعقاد پر الخدمت کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت دیانت داری،اخلاص وبہترین کارکردگی کی وجہ سے پورے ملک کیلیے ماڈل بن گئی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن قدرتی آفات،یتیموں کی کفالت، بیواؤں،طلباء وغرباء،مساکین کی مدد،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،خواتین وبچوں کی فلاح وبہبود،مساجد کی تعمیر، طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے، جیلوں میں قیدیوں کی تعلیم ومدد کیلیے بھی کام کر رہی ہے۔،لوگوں کو خودآگے آکر الخدمت کی مد د کر نی چاہیے۔

 

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت اسپتال لطیف ا باد الخدمت فاؤنڈیشن ڈونر کانفرنس جماعت اسلامی رہی ہے کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق