الیکشن کمیشن: پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات کیس 8 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 8 اکتوبر 2025ء کو سماعت کیلیے مقرر کردیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا فل بینچ کرے گا۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی میعاد 2021ء میں ختم ہوگئی تھی۔ سابقہ ادوار میں پانچ(5)مرتبہ لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ الیکشن کمیشن تین(3)دفعہ حلقہ بندی کرچکا ہے۔ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن بھی دو (2)دفعہ کرچکا ہے۔اور اب چھٹی (6) مرتبہ قانون سازی پر کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کئی مرتبہ پنجاب گورنمنٹ کو مراسلہ جات تحریرکر چکا ہے اور میٹنگز کر چکا ہے۔ اسکے باوجود صوبہ میں قانون سازی اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن نے 2جون 2025 کو اپنے آرڈر میں گورنمنٹ آف پنجاب کی درخواست پر 3 ماہ کا وقت دیا تھا لیکن اب تک پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے قانون سازی سے متعلق کوئی پراگریس موصول نہیں ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس صورتحال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 8 اکتوبر 2025ء کو سماعت کیلیے مقرر کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لوکل گورنمنٹ انتخابات الیکشن کمیشن نے
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ریٹرننگ آفیسر (آر او )، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر او ) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او ) تعینات کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے لیکن اس کے باوجود اسلام آباد میں 2021 کے بعد سے اب تک الیکشن نہیں ہو سکے۔