پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر شاہ کوٹ، ضلع ننکانہ صاحب میں گزشتہ شب ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی۔
رانا محمد ارشد کے مطابق واردات رات تقریباً پونے 2 بجے ان کے ڈیرے سے ملحقہ گھر میں ہوئی جہاں جدید اسلحہ سے لیس ملزمان نے ان کے بڑے بھائی رانا اصغر، جو ریٹائرڈ پولیس انسپکٹرہیں، بھتیجے رانا شکیل اور رانا عقیل کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، سنگین وارداتوں کے 240 مقدمات حل
انہوں نے بتایا کہ ڈاکو طلائی زیورات، نقدی، لائسنس یافتہ اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر ماسک اور ہاتھوں میں دستانے پہن رکھے تھے جبکہ ڈکیتی کی غرض سے سیڑھیاں ساتھ لائے تھے۔
مزید پڑھیں: حلقے میں 7500 روپے مالیت کی موٹر سائیکل چوری، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
رانا محمد ارشد نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ شاہ کوٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلحہ پنجاب اسمبلی چیف وہپ ڈکیتی رانا محمد ارشد زیورات شاہ کوٹ ضلع ننکانہ صاحب لائسنس یافتہ اسلحہ نقدی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی ڈکیتی زیورات شاہ کوٹ ضلع ننکانہ صاحب لائسنس یافتہ اسلحہ پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
وفاقی آئینی عدالت کے 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے آج حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے رجسٹرار کا تقرر کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکریٹری منظور احمد ججہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
وفاقی آئینی عدالت میں اس وقت تک کل 7 ججز حلف اٹھا چکے ہیں، جن میں چیف جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے ایوان صدر میں حلف اٹھایا تھا۔ صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا تھا۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری پر مشاورت، جسٹس مسرت ہلالی نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی
گزشتہ دنوں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا نے بھی وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس ارشد حسین شاہ جسٹس روزی خان چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت