پانی چوری کے طعنے پر جواب دینا وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داری ہے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی )زیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی چوری کے طعنے پر جواب دینا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ذمہ داری ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں جو بات کی وہ ان کا بطور وزیر اعلی موقف ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی ہے اور نہ ہی کسی کو کوئی جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا صوبے کے پانی سے متعلق موقف ہے، پنجاب کو پانی چوری کا کہا جائے گا تو جس نے موقف دینا تھا وہ دیا ہے، ان کی ذمہ داری ہے وہ موقف سامنے رکھیں، تمام صوبوں کو اپنے وسائل میں اپنے عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔
2025 میں شدید بارشوں اور سیلاب سےکتنا نقصان ہوا ؟ لیسکو نے بھی رپورٹ جاری کر دی
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 10 ہزار روپے دیے جاتے ہیں اس مہنگائی میں کیا بنتا ہے؟ ہمارا موقف ہے پروگرام کو صوبوں کو دیا جائے جبکہ وفاق بھی اس میں اپنا حصہ ڈالے، میئر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں وفاق جو بھی ترقیاتی کام کرے وہ پہلے صوبائی حکومت کو مطلع کرے، میں ذاتی طور پر اس بات کا قائل ہوں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نواز
—فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی، پنجاب کی بات وزیراعلیٰ نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا۔
مریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کی، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب آگیا تو مانگنا شروع کردو، پنجاب کے پاس وسائل ہیں، باقی تمام صوبوں کے پاس بھی یکساں وسائل ہیں، وہ کہاں جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اعلانات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے وسائل سے لاکھوں سیلاب متاثرین کو گھروں میں آباد کریں گے، کبھی لوگوں کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہوں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نہریں نکالنے کی بات کرے تو تکلیف ہو جاتی ہے، پانی چوری نہیں کرنا تھا، چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا۔