الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹورل گروپس کی 2 بار رجسٹریشن ہوچکی ہے، چھٹی بار قانون سازی پر کام جاری ہے، پنجاب حکومت سے کئی بار خط و کتابت اور میٹنگز ہوچکی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں قانون سازی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر افسوس کا اظہار کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد پر اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کی مدت 2021ء میں ختم ہوچکی تھی، لوکل گورنمنٹ قوانین میں 5 بار ترامیم کی جاچکی ہیں، الیکشن کمیشن 3 بار حلقہ بندیاں کرچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹورل گروپس کی 2 بار رجسٹریشن ہوچکی ہے، چھٹی بار قانون سازی پر کام جاری ہے، پنجاب حکومت سے کئی بار خط و کتابت اور میٹنگز ہوچکی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں قانون سازی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت 8 اکتوبر کو مقرر کر دی گئی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن اعلامیہ میں

پڑھیں:

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ; شیڈول کی تیاری کا حکم

سٹی 42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر  پر الیکشن کمیشن نےمحفوظ فیصلہ جاری کر دیا 

الیکشن کمیشن نے  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان  کردیا ۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار  دے دیا ۔

 فیصلہ  کے مطابق خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا،انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں سے الیکشن عملہ تعینات کرے گا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔الیکشن کمیشن  نے  متعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم دے دیا

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان
  • الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ; شیڈول کی تیاری کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان