بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، الیکشن کمیشن میں پنجاب حکومت کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اس حوالے سے اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن اعلامیہ میں کہا گیا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کی معیاد 2021 میں ختم ہوئی، پانچ مرتبہ قوانین میں ترامیم ہوئیں اور تین بار حلقہ بندیاں کی گئیں، دو مرتبہ الیکٹورل گروپس رجسٹر ہوئے، چھٹی بار قانون سازی زیر التوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت کو بارہا یاد دہانیاں کروائیں لیکن قانون سازی نہ ہو سکی، 2 جون 2025 کو کیس کی سماعت ہوئی اور پنجاب حکومت نے 3 ماہ کی مہلت مانگی، بجٹ سیشن اور کمیٹی ریویو کا مؤقف دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہلت کے باوجود پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت 8 اکتوبر 2025 کو الیکشن کمیشن کا فل بینچ کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پنجاب حکومت
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی مقامی حکومتوں کے قانون کی سیکشن15 میں ترمیم آئین کے مطابق نہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ کے مطابق اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے افسران کا تعین کرے۔
ای سی پی کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر او تعینات کرسکتا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ سیکرٹری یونین کونسل مقامی حکومتوں کے الیکشن کرانے کی ذمے داری نہیں نبھا سکتا، مخصوص نشستوں کے انتخابات الیکشن کمیشن کے نامزد کردہ افسران ہی کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں جلد بلدیاتی الیکشن کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ الیکشن کمیشن، نئی قانون سازی کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہای سی پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں لوکل باڈیز الیکشن کے لیے سیکریٹری یونین کونسل تعینات کرنے کا پابند نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے، مقامی حکومتوں کے انتخابات اس کی ذمہ داری ہے، کمیشن مقامی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں مقا می حکومت کی معیاد 14 فروری 2021ء کو مکمل ہوئی تھی۔