افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں۔
سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق پورے افغانستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کا بلیک آؤٹ نافذ ہے اور قومی سطح پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی معمول کے مقابلے میں صرف *14 فیصد رہ گئی ہے، جو جان بوجھ کر سروسز بند کرنے کے مترادف ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا کہ اس کا کابل بیورو شام 6 بج کر 15 منٹ پر مواصلاتی رابطے سے محروم ہوگیا، جس میں موبائل فون سروس بھی شامل تھی۔
رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں انٹرنیٹ پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا اور کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کر دیے تھے۔ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر شمالی صوبہ بلخ میں بھی فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
اسلام آباد:حکومتِ نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی، وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن کے ذریعے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترامیم کردی ہیں، وزارتِ تجارت کے مطابق کھالوں کی برآمد صرف گوادر فری زون سے کی جا سکے گی، اجازت صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز کو دی جائے گی۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ای سی سی کے 2015ء کے فیصلے کو خارج کر دیا گیا ہے۔